ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال کےوزراکی گرفتاری پرسی بی آئی آفس پرکیاگیاپتھراؤ،CBIافسران کی گرفتاری کامطالبہ

ٹی ایم سی رہنماؤں کے ساتھ ہی کولکاتا کے سابق میئر سوون چٹرجی کو بھی اسی معاملے میں سی بی آئی نے پکڑا تھا۔ ٹی آر سی رہنماؤں کو ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے دفتر لے جایا گیا اور بعد میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

  • Share this:
بنگال کےوزراکی گرفتاری پرسی بی آئی آفس پرکیاگیاپتھراؤ،CBIافسران کی گرفتاری کامطالبہ
ٹی ایم سی کے وزراء فرہاد حکیم (Firhad Hakim)، سبرت مکھرجی (Subrata Mukherjee) اور ایم ایل اے مدن مترا (Madan Mitra ) کو ناردا اسٹنگ معاملے (Narada sting case) کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی نے پیر کو متوازی چھاپے مارے اور بعد میں ٹی ایم سی کے وزراء فرہاد حکیم (Firhad Hakim)، سبرت مکھرجی (Subrata Mukherjee) اور ایم ایل اے مدن مترا (Madan Mitra ) کو ناردا اسٹنگ معاملے (Narada sting case) کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا ہے۔ چند گھنٹوں میں ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Chief Minister Mamata Banerjee) سی بی آئی آفس پہنچ گئیں۔ٹی ایم سی رہنماؤں کے ساتھ ہی کولکاتا کے سابق میئر سوون چٹرجی کو بھی اسی معاملے میں سی بی آئی نے پکڑا تھا۔ ٹی ایم سی رہنماؤں کو ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے دفتر لے جایا گیا اور بعد میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔



کچھ دن پہلے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے ان ٹی ایم سی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے سی بی آئی کو اجازت دے دی تھی۔ٹی ایم سی نے کولکاتا پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ سی بی آئی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے بنگال کے وزرا کو گرفتار کیا ہے۔ٹی ایم سی نے کولکاتا پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سی بی آئی پر بی جے پی اور بنگال کے گورنر کے حکم پر کام کرنے کا الزام عائد کیاہے۔


ایک اور ٹویٹ میں گورنر دھنکھر نے کہا ہے کہ کولکتہ میں انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ممتا بنرجی کی توجہ ضروری ہے ۔ چینلز اور عوامی حلقوں میں میں نے سی بی آئی کے دفتر میں آتش زنی اور پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا۔ قابل رحم بات یہ ہے کہ کولکتہ پولیس اور مغربی بنگال پولیس صرف تماشائی ہیں۔ آپ سے اپیل ہے کہ وہ امن و امان بحال کریں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 17, 2021 04:12 PM IST