اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Vice-Presidential Poll:نائب صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گیTMC، دھنکڑ کو لے کر کہی یہ بڑی بات

    Vice-Presidential Poll:  مارگریٹ الوا نے نائب صدر کے عہدے کے لیے مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، لیکن ترنمول کانگریس کے کسی بھی نمائندے نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

    Vice-Presidential Poll: مارگریٹ الوا نے نائب صدر کے عہدے کے لیے مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، لیکن ترنمول کانگریس کے کسی بھی نمائندے نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

    Vice-Presidential Poll: مارگریٹ الوا نے نائب صدر کے عہدے کے لیے مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، لیکن ترنمول کانگریس کے کسی بھی نمائندے نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

    • Share this:
      Vice-Presidential Poll: ترنمول کانگریس نے نائب صدر کے انتخاب سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ایم سی نے این ڈی اے یا اپوزیشن کے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ایم سی نائب صدر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے جمعرات کو یوم شہدا کی ریلی کے بعد کالی گھاٹ میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا۔

      قابل ذکر ہے کہ ترنمول نے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کی تھی۔ میٹنگ کے بعد پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ پارٹی نے بغیر بات چیت اور مشاورت کے نائب صدر کے انتخاب کے لیے جس طرح اپوزیشن امیدوار کا انتخاب کیا گیا ہے اس کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے نائب صدارتی امیدوار جگدیپ دھنکھڑ کو ہماری حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جب وہ بنگال کے گورنر تھے تو انہوں نے یکطرفہ طور پر کام کیا تھا۔ اجلاس میں پارٹی کے 85 فیصد ممبران پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے سے اپوزیشن اتحاد میں دراڑ جیسا کچھ نہیں ہونے والا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Kargil Vijay Diwas:دوہزارشہید خاندانوں کو اعزاز دیں گے وزیر دفاع، جموں میں24کو ہوگی تقریب

      یہ بھی پڑھیں:
      UNSC:دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے پر ہندوستان نے کیا خبردار

      اس سے پہلے پیر کو، مارگریٹ الوا نے نائب صدر کے عہدے کے لیے مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، لیکن ترنمول کانگریس کے کسی بھی نمائندے نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئی لیڈر الوا کی نامزدگی کے وقت موجود تھے، لیکن ترنمول نے خود کو نامزدگی سے دور رکھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: