ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آر ایس ایس کے نظریات سے مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس نے کسی کمر ، چار روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

کانگریس سیوا دل کے تربیتی کیمپ کا افتتاح کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے کیا تھا ۔ تربیتی کیمپ میں زرعی قوانین پر مشتمل کتابچہ کھیتی کا خون کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا ۔

  • Share this:
آر ایس ایس کے نظریات سے مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس  نے کسی کمر ، چار روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد
آر ایس ایس کے نظریات سے مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس نے کسی کمر ، چار روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

پریاگ راج : راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کے نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے کانگریس نے کمر کس لی ہے ۔ پریاگ راج کے سنگم کنارے منعقد ہونے والے چار روزہ تربیتی کیمپ میں کانگریس کارکنان کو آر ایس ایس کے خلاف نظریاتی مقابلہ کرنے کی تربیت دی گئی ہے ۔ اس تربیتی کیمپ میں کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری سمیت کا نگریس ورکنگ کمیٹی کے کئی اہم عہدے داران نے بھی شرکت کی۔  چاردنوں تک چلنے والے تربیتی کیمپ میں کارکنان کو زرعی قوانین کی بنیادی جانکاری اورآر ایس ایس کے جارحانہ قومی نظریات کے مضمرات سے آگاہ کیا گیا۔


کانگریس کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں ایک فرقہ وارانہ نظریاتی جنگ جاری ہے ، جس کا مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس کے اندر نظریاتی بیداری لانا نہایت ضروری ہے ۔ الہ آباد کے سنگم کنارے ماگھ میلے میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے کانگریس سیوا دل کے کارکنان شامل ہوئے ۔


 الہ آباد کے سنگم کنارے ماگھ میلے میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے کانگریس سیوا دل کے کارکنان شامل ہوئے ۔
الہ آباد کے سنگم کنارے ماگھ میلے میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے کانگریس سیوا دل کے کارکنان شامل ہوئے ۔


کانگریس سیوا دل کے تربیتی کیمپ کا افتتاح کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری  نے کیا تھا ۔ تربیتی کیمپ میں زرعی قوانین پر مشتمل کتابچہ کھیتی کا خون کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا ۔ اس کتابچہ میں تینوں زرعی قوانین کو عام فہم انداز میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی کتابچہ میں کانگریس نے تینوں زرعی بل پر اپنے سیاسی موقف کو بھی پیش کیا ہے ۔

کانگریس سیوا دل کے ریاستی صدر پرمود پانڈے کے کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ ورانہ نظریات کو ایک سیاسی نظریہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ آر ایس ایس  پرسخت نکتہ چینی کرتے ہوئے پرمود پانڈے نے کہا کہ کانگریس سیوا دل آر ایس ایس سے نظریاتی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی سیاست ملک اور سماج کو توڑنے والی ہے ، جبکہ کانگریس میں ہمیشہ تمام فرقوں اور طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کی روایت رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 06, 2021 08:10 PM IST