ہوم » نیوز » معیشت

وزیر اعظم مودی کل لانچ کرنے والے ہیں ٹیکس سے وابستہ نئی اسکیم ، ایماندار ٹیکس دہندگان کو ملے گا فائدہ

Transparent Taxation - Honoring the Honest : ٹیکس دہندگان سرکار پر بھروسہ کریں اور صحیح وقت پر ٹیکس جمع کریں ، اس کیلئے مودی حکومت بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے ، جس کے تحت کل جمعرات کو ٹرانسپیرنٹ ٹیکسیشن ۔ ایمانداروں کیلئے اعزاز اسکیم شروع ہوگی ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کل لانچ کرنے والے ہیں ٹیکس سے وابستہ نئی اسکیم ، ایماندار ٹیکس دہندگان کو ملے گا فائدہ
وزیر اعظم مودی کل لانچ کرنے والے ہیں ٹیکس سے وابستہ نئی اسکیم ، ایماندار ٹیکس دہندگان کو ملے گا فائدہ

لاک ڈاون سے ہندوستانی معیشعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ اب معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے سرکار کئی کوششیں کررہی ہیں ۔ اس درمیان ٹیکس دہندگان سرکار پر بھروسہ کریں اور صحیح وقت پر ٹیکس جمع کریں ، اس کیلئے مودی حکومت بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے ، جس کے تحت کل جمعرات کو ٹرانسپیرنٹ ٹیکسیشن ۔ ایمانداروں کیلئے اعزاز اسکیم شروع ہوگی ۔ اس اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم مودی خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کریں گے ۔


سی بی ڈی ٹی نے حالیہ سالوں میں براہ راست ٹیکسوں میں کئی اہم یا بڑی اصلاحات کی ہیں ۔ گزشتہ سال کارپوریٹ ٹیکس کی شرح تیس فیصد سے کم کر کے بائیس فیصد کردی گئی اور نئی مینوفیکچرنگ یونٹس کیلئے اس شرح میں مزید کمی کرکے اس کو 15 فیصد کردیا گیا ۔



ڈیجیٹل لین دین اور ادائیگی کے الیکٹرانک موڈ یا طریقوں کو فروغ دینے کیلئے بھی کئی بندوبست کئے گئے ہیں ۔ انکم ٹیکس محکمہ ان پہلوں کو آگے لے جانے کیلئے پابند عہد ہے ۔ یہی نہیں محکمہ نے کورونا دور میں ٹیکس دہندگان کے لئے کئی کوششیں کی ہیں ، جن کے تحت ریٹرن داخل کرنے کیلئے اسٹیٹری ڈیڈلائن بڑھا دی گئی اور ٹیکس دہندگان کے ہاتھوں میں کیش فلو بڑھانے کیلئے تیزی سے ریفنڈ جاری کئے گئے ۔

انکم ٹیکس محکمہ کے افسران اور عہدیداروں کے علاوہ مختلف چیمبرس آف کامرس ، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور چارٹرڈ اکاونٹینٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ مشہور ٹیکس دہندگان بھی اس اسکیم کے گواہ ہوں گے ۔ مرکزی وزیر خزانہ سیتا نرملا رمن اور وزیر مملک برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 12, 2020 11:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading