آج احتجاجی پہلوانوں سے ملنے جنتر منتر جائیں گے اروند کجریوال، عاپ نے کہا-کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی پارٹی

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال فائل فوٹو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال فائل فوٹو

آتشی نے کہا، آپ کہتے ہیں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اور ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیوں کو سڑکوں پر بیٹھنا پڑتا ہے، تو تمہارے دور حکومت میں ایک بیٹی بھی محفوظ نہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    جنتر منتر پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت کرنے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال آج ہفتہ کو یہاں پہنچیں گے۔ اس دوران وہ کھلاڑیوں سے بات کریں گے اور ان کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کارروائی کی اپیل کریں گے۔

    کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی عاپ

    عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھردواج اور آتشی جنتر منتر پہنچے تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے بات کی اور عام آدمی پارٹی اور دہلی حکومت کی جانب سے پورا تعاون دینے کا یقین دیا۔




    یہ بھی پڑھیں:

    پونچھ حملے میں بڑا انکشاف، دہشت گردوں کو کس نے دی پناہ اور کہاں سے آئے ہتھیار؟ جانئے سب کچھ

    اس دوران آتشی نے کھلاڑیوں سے ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کھلاڑیوں کی تمام ضروریات پوری کرے گی اور ان کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    بھاگا نہیں ہوں، جانچ میں تعاون کروں گا، FIR درج ہونے سے پہلے برج بھوشن شرن سنگھ کا بیان

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر ان کھلاڑیوں کو غیر نظم و ضبط کا شکار قرار دے رہے ہیں۔ یہ غلط ہے. آج ملک کی بیٹیاں سڑکوں پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ آپ کہتے ہیں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اور ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیوں کو سڑکوں پر بیٹھنا پڑتا ہے، تو تمہارے دور حکومت میں ایک بیٹی بھی محفوظ نہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: