پٹیل ریزرویشن معاملہ: ہاردک نے کیا آج گجرات بند کا اعلان، حالات قابو میں

احمدآباد۔ پٹیل کمیونٹی کے لئے او بی سی ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جاری تحریک کے درمیان گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Aug 26, 2015 07:44 AM IST | Updated on: Aug 26, 2015 07:46 AM IST
پٹیل ریزرویشن معاملہ: ہاردک نے کیا آج گجرات بند کا اعلان، حالات قابو میں

احمدآباد۔ پٹیل کمیونٹی کے لئے او بی سی ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جاری تحریک کے درمیان گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گجرات کے لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ امن برقرار رکھنے اور ریاست میں قانون وانتظام کی صورت حال کو خراب کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔ اس درمیان تحریک کے 22 سال کے رہنما ہاردک پٹیل کو تھوڑی دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ پٹیل نے آج گجرات بند کا اعلان کیا ہے۔ ہاردک نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں۔

ہاردک پٹیل کو کچھ دیر کے لئے حراست میں لئے جانے کے بعد تشدد بھڑک گیا تھا۔ ہاردک نے بھی لوگوں سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں گجرات بند کا اعلان کرتا ہوں۔ احمد آباد میں ہی مظاہرین نے کئی مقامات پر ریل کی پٹریوں کو اکھاڑ دیا ہے، جس سے ریل سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مہسانا کے بعد سورت کے کچھ حصوں اور شمالی گجرات کے تین شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

Loading...

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے احمد آباد میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں اورکالجوں میں بھی چھٹی کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکز سے مزید سیکورٹی فورسز کی مانگ کی ہے۔ تشدد سے سب سے زیادہ متاثر احمد آباد میں سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی 9 کمپنیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

Loading...