ہوم » نیوز » وطن نامہ

حج 2020: فارم بھرنے کا آج آخری دن، اب تک موصول ہوئے ہیں 1 لاکھ 90 ہزار درخواست فارم

حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے

  • Share this:
حج 2020: فارم بھرنے کا آج آخری دن، اب تک موصول ہوئے ہیں 1 لاکھ 90 ہزار درخواست فارم
حج 2020: فارم بھرنے کا آج آخری دن

حج2020 کے لئےفارم داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو1لاکھ 90 ہزار درخواست فارم موصول ہوئے ہیں۔گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی ئی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں کی حج کمیٹیاں درخواست فارم کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کررہی ہیں۔حج 2020کےلئےفارم داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

۔ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو1لاکھ 90 ہزار درخواست فارم موصول ہوئے ہیں ۔ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو1لاکھ 90 ہزار درخواست فارم موصول ہوئے ہیں

وزارت اقلیتی امور،حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیاکے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ 10اکتوبر سے جاری ہے۔2020 میں دو لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیرکسی سبسڈی کے حج پرجائیں گے۔ وزیراقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ،حکومت سعودی عرب اوردیگرمتعلقہ ایجنسیاں حج2020 کو کامیاب بنانے میں تعاون کررہی ہیں۔

گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔17 ریاستوں کے عازمین حج کے بغیرقرعہ اندازی کے حج پر روانہ ہونے کے آثارنظرآرہے ہیں۔مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، کیرلہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، جموں کشمیر، دہلی، چھتیس گڑھ اور اُتراکھنڈ سمیت 14 ریاستوں میں ہی قرعہ اندازی کے ممکن ہوگی ۔حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔
First published: Dec 05, 2019 02:52 PM IST