آج دو ریاستوں کی یوم تاسیس پر 30 راج بھونوں میں ہوگی تقریب، مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ

آج دو ریاستوں کی یوم تاسیس پر 30 راج بھونوں میں ہوگی تقریب، مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ۔۔(فائل فوٹو)

آج دو ریاستوں کی یوم تاسیس پر 30 راج بھونوں میں ہوگی تقریب، مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ۔۔(فائل فوٹو)

وزیراعظم نریندر مودی نے 'ایک ہندوستان، شریشٹھ (بہترین) ہندوستان' پہل کے تحت ہر ریاست کی ثقافت، وراثت اور روایات کو تہواروں کی شکل میں منانے پر زور دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    اب ملک کے سبھی ریاست ایک دوسرے کی یوم تاسیس منائیں گے۔ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے یہ بڑا اور تاریخی فیصلہ لیاہے۔ اس کے تحت، سبھی ریاست اب نہ صرف اپنا یوم تاسیس منائیں گے بلکہ دیگر ریاستوں کا بھی یوم تاسیس منائیں گے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ’ایک ہندوستان بہترین ہندوستان‘ کے احساس کو فروغ دینے کے لیے لیا ہے۔ اس کے تحت اب سے ملک میں سبھی راج بھونوں میں سبھی ریاستوں کی یوم تاسیس منائی جائے گی۔

    30 راج بھونوں میں منائیں گے ریاستوں کی یوم تاسیس

    پہلی مرتبہ، ملک کے 30 راج بھونوں (گورنر کی رہائش گاہ) میں پیر کو مہاراشٹر اور گجرات ریاست کے یوم تاسیس پر پروگرام ہوں گے۔ یہ اقدام ملک کے ثقافتی تنوع اور روایات کو ایک تہوار کی شکل میں منانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    تلنگانہ کو ملا نیا سکریٹریٹ بھون، 26 ماہ اور 28 ایکڑ میں بن کر ہوا تیار، جانئے دیگر ریاستوں سے کیسے ہے الگ

    ذرائع نے بتایا کہ وہاں رہنے والے مہاراشٹر،اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، آسام، اتراکھنڈ اور گجرات سمیت تمام ریاستوں کے معزز شہریوں کو راج بھونوں میں مدعو کیا جائے گا۔ یہاں کئی طرح کے پروگرام ہوں گے۔ ان میں ریاستوں کے روایتی ملبوسات، بھرپور ثقافت اور کھانوں کو بھی دکھایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    آج جاری ہوسکتا ہے بی جے پی کا انتخابی منشور، ’کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو فساد بڑھ جاتے ہیں! کرناٹک میں جے پی نڈا کا خطاب

    سبھی ریاستوں کے دنوں پر بھی ہوں گے ایسے ہی پروگرامس

    مہاراشٹر اور گجرات ڈے جیسی تقریبات دیگر ریاستوں کے یوم تاسیس پر تمام راج بھونوں میں منعقد کی جائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 'ایک ہندوستان، شریشٹھ (بہترین) ہندوستان' پہل کے تحت ہر ریاست کی ثقافت، وراثت اور روایات کو تہواروں کی شکل میں منانے پر زور دیا ہے۔ وہ کاشی تامل سماگم جیسے پروگراموں اور کئی ریاستوں کے روایتی تہواروں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس کا مقصد پورے ملک کو ریاستوں کی متنوع روایات اور ثقافت سے متعارف کرانا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: