اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج دارالحکومت میں بارش کے آثار، درجہ حرارت میں کمی، تیز ہوا سے ہوگا مزید سردی کا احساس

    آج دارالحکومت میں بارش کے آثار، درجہ حرارت میں کمی، تیز ہوا سے ہوگا مزید سردی کا احساس۔ فائل فوٹو ۔ PTI

    آج دارالحکومت میں بارش کے آثار، درجہ حرارت میں کمی، تیز ہوا سے ہوگا مزید سردی کا احساس۔ فائل فوٹو ۔ PTI

    دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.9 ڈگری جب کہ کم از کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی ہے کہ منگل کو آسمان میں بادل کے ساتھ ہلکی یا درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 10 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

      دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.9 ڈگری جب کہ کم از کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری سیلسیس زیادہ درج کیا گیا ہے۔

      پیر کو دہلی میں بارش نہیں ہوئی۔ پہلے ہی محکمہ موسمیات نے اس ہفتے ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش کے بعد ہوا کی رفتار تیز ہونے اور زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت کے درمیان فرق بڑھنے کا اثر صبح اور شام کے وقت سردی زیادہ محسوس ہوگی۔

      اس سے قبل،ہندوستانی محکمہ موسمیاتی نے اتوار کو 24 سے 26 جنوری تک مغربی ہمالیائی علاقے میں شدید بارش اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بارش کی سرگرمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیشین گوئی کی گئی تھی۔

      محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 3 دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش اور بہار اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں رات اور صبح کے وقت گھنے کہرے چھائے رہنے کا امکان ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کیرالہ میں سامنے آئے نورووائرس کے دو معاملات ، جانئے کیا ہیں علامتیں اور کیسے کریں بچاو

      یہ بھی پڑھیں:

      کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، یوم جمہوریہ پر دہلی کے بار اور ریستوراں میں نہیں ملے گی شراب
      آئی ایم ڈی نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور مغربی راجستھان، بہار، مشرقی راجستھان اور شمال مغربی مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 6-10 ڈگری سیلسیس کے دائرے میں رہا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: