ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج کا موسم: دہلی - این سی آر میں چھائے کالے بادل، کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش

ملک کی راجدھانی دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں پیر کو علی الصبح تیز ہوا کے ساتھ بارش (Rain) ہوئی ہے۔ اس سے پورے دن امس بھری گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔

  • Share this:
آج کا موسم: دہلی - این سی آر میں چھائے کالے بادل، کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش
آج کا موسم: دہلی - این سی آر میں چھائے کالے بادل، کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش۔ تصویر: اے این آئی

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں پیر کو علی الصبح تیز ہوا کے ساتھ بارش (Rain) ہوئی ہے۔ اس سے پورے دن امس بھری گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔ اس سے قبل دہلی اور این سی آر (Delhi and NCR) کے کئی علاقوں میں تیز گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں مانسون (Monsoon) کے 25 جون یا اس کے بعد آنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ وہیں، ملک کے کئی حصوں میں مانسون آچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں مسلسل تیز بارش بھی ہو رہی ہے۔


پورے دن بادل چھائے رہنے کی قیاس آرائی


ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے لئے پہلے ہی قیاس آرائی کی ہے۔ اس کے مطابق، 22 جون کو پورے دن آسمان میں بادل چھائے رہیں گے۔ ساتھ ہی ہلکی بارش کا بھی اندازہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کم از کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس رہنے کی بات کہی ہے۔ 23 جون کو بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کا خدشہ ہے۔ فی الحال، دہلی کے دلشاد گارڈن، دلشاد کالونی، سیما پوری اور اترپردیش کے غازی آباد میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ اس سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔ سرد ہواوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے، جس سے لوگوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملی ہے۔




ہفتہ کے روز کئی علاقوں میں تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش ہوئی تھی

واضح رہے کہ اتوار کو خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ دو گھنٹے کے اندر فرید آباد، نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، دہلی، نارتھ ایسٹ، نارتھ ویسٹ اور شاہدرہ میں تیز ہوا کے ساتھ دھول بھری آندھی چلے گی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں، ہفتہ کو دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔ اس سے لوگوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملی تھی۔ دراصل، ملک کے کئی حصوں میں جنوب - مغرب مانسون کے آنے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، لیکن دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں 25 جون یا اس کے بعد ہی مانسون کے موثر ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
First published: Jun 22, 2020 07:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading