உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اہم خبریں: ملک اور دنیا کی بڑی خبریں جو آج آپ کو جاننا ضروری ہیں

    ارون جیٹلی: فائل فوٹو

    ارون جیٹلی: فائل فوٹو

    آج کی بڑی اور اہم خبریں جاننے کیلئے یہاں پڑھیں۔۔۔۔

    • Share this:
      ہندستانی شہری حامد انصاری 6 سال قید میں رہنے کے بعد پاکستان سے ہندستان لوٹ آئے ہیں۔ وہیں نوٹ بندی پر حکومت نے کئی اعدادو شمار کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ اور کیا ہیں آج کی اہم خبریں اور آج کون سے مدعے بننے والے ہیں خبر جانئے۔۔۔
      ممبئی شہری 33 سالہ انصاری کو مگل کو پاکستانی جیل ست رہا کیاگیا۔انہیں چھ سال پہلے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے  کے سبب حراست میں لیا تھا۔ واضح ہو کہ وہ اپنی آن لائن دوست سے ملنے افغانستان گئے تھے اور وہاں سے پاکستان چلے گئے تھے۔
      اسرو آج لانچ کرے گا جی سیٹ۔7 اےسیٹیلائٹ شری ہری کوٹا میں کاؤنٹ ڈاؤن ہوا شروع ہندستانی اسرو نے منگل کو اپنے مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ ۔7 اے کو لانچ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے دوپہر میں لانچ کیا جائے گا۔
      پناہ گزینوں کے مسئلے پر وزیر اعظم کا استعفیٰ
      بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشیل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ تارکین وطن پر اقوام متحدہ کے عالمی معاہدے کی حمایت کے بعد گٹھ بندھن کی سب سے بڑی پارٹی نے ان کی حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی۔ اس کے بعد سے ان کی حکومت پر دباؤ بڑ رہا تھا۔
      اب بدل جائے گا ڈروئیونگ لائسنس، مودی حکومت لا رہی ہے نیا قانون
      بتادیں کہ اب ملک میں سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتطام ریاستوں سے جاری ہونے والے نئے ڈرائیونگ لائسینس ایک جیسے ہوں گے۔ ان اسمارٹ ڈی ایل اور آر سی میں مائکرو چپ اور کیو آر کوڈ ہوں گے۔
      موجودہ لائسنس دفعات کیلئے ڈرائیونگ لائسنس رپلیس کرنا رضاکارانہ ہوگا۔
      نوٹ بندی نے مانا پرنٹنگ پر 8000 کروڑ روپئےتک بڑھا خرچ، ایک شخص کی گئی جان
      وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں دئے ایک تحریری جواب میں کہا کہ نوٹ بندی  کے سال پرنٹنگ لاگت 7،965 کروڑ روپئے تک پہینچ گئی۔ حالانکہ انہوں نے اگلے ہی سال اس میں بھاری گراوٹ کی جانکاری دی۔ 2017 ۔18 میں یہ لاگت 4،912 کروڑ روپئے رہ گئی۔
      یہ بھی پڑھیں: یوگانڈا میں بھیانک سڑک حادثہ: 19 افراد کی موت، 6 زخمی
      ! آئی پی ایل نیلامی 2019: 17 سال میں لیا تھا کرکٹ سے "سنیاس"، آئی پی ایل میں 8.4 کروڑ روپئے میں بکا
      First published: