உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہم نے پاکستان سے کہا- ضرورت پڑی تو سرحد پار بھی دہشت گردی پر کریں گے کارروائی: راجناتھ سنگھ

    ہم نے پاکستان سے کہا- ضرورت پڑی تو سرحد پار بھی دہشت گردی پر کریں گے کارروائی: راجناتھ سنگھ

    ہم نے پاکستان سے کہا- ضرورت پڑی تو سرحد پار بھی دہشت گردی پر کریں گے کارروائی: راجناتھ سنگھ

    Rajnath Singh on Terrorism and Pakistan: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا، ’صورتحال اب بدل گئی ہے۔ ہماری حکومت نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، گزشتہ کچھ سالوں سے ہم نے پاکستان کےساتھ بات چیت کرنا بند کردیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی (Action against Terror) نہ صرف سرحد کے اس کے اس طرف کی جائے گی، بلکہ ضرورت پڑنے پر اس طرف بھی کی جائے گی۔انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں کہا، ’لوگ کہا کرتے تھے کہ اگر آرٹیکل 370 ہٹ جائے گا تو پورا کشمیر دھدک اٹھے گا... کل ملاکر جموں وکشمیر کچھ حادثات کو چھوڑ کر پُرامن ہے۔

      جموں علاقے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں اس سال جون سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف تصادم میں 9 ہندوستانی مارے گئے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’یہ سچ ہے کہ ہماری دشمن طاقتیں بے چین ہیں۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کشمیر وادی میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں‘۔ ہندوستانی فوج جموں وکشمیر کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں چھپے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے 11 اکتوبر سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلارہی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کافی کوشش کرنے کے باوجود کشمیر موضوع پر کوئی حمایت حاصل نہیں کر پایا۔

      راجناتھ سنگھ نے کہا، ’وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے رخ کو نئے طریقے سے پیش کیا اور متعارف کیا ہے۔ یاد کیجئے کہ سابقہ حکومتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کس طرح کا نرم رویہ رکھا گیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردانہ حملے کے حادثات پیش آتے تھے تب پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے یا نہیں کھیلنے کی بات ہوا کرتی تھی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا، ’صورتحال اب بدل گئی ہے۔ ہماری حکومت نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔ گزشتہ کچھ برسوں سے ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا بند کردیا ہے۔

      اب ہم کرکٹ میچ کے بارے میں بات نہیں کرتے

      راجناتھ سنگھ نے کہا، ’اب ہم (کرکٹ) میچ کھیلنے یا نہیں کھیلنے کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ اس کے بجائے ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرحد کے اس طرح اور ضرورت پڑنے پر سرحد کے اس طرف بھی‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: