حمل کے دوران آپ کو بہت سارے احتیاط برتنے کے مشورے دئے جاتے ہیں تاکہ آپ اور آپ کی رحم میں پرورش پارہا بچہ دونوں محفوظ رہیں ، لیکن حمل کو لے کر ایسی بہت سی باتیں ہیں ، جو صحیح نہیں ہیں ۔ کئی لوگ ان باتوں پر آج بھی آنکھ بند کرکے یقین کرلیتے ہیں ۔
آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں حمل سے متعلق ایسی پانچ باتیں ، جو صحیح نہیں ہیں ، لیکن لوگ ان پر یقین کرلیتے ہیں ۔ ان باتوں کی کوئی سائنسی صداقت بھی نہیں ہے۔
پہلی : صبح کے وقت سیکس کرنے سے حمل ٹھہرنے کے چانس بڑھ جاتے ہیں ۔ کچھ لوگ ایسا مانتے ہیں ۔ حالانکہ میڈیکل ایسی کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ حمل ٹھہرنے کیلئے سب سے ضروری ہے کہ جوڑا صحتمند ہو ۔
دوسری : روزانہ سیکس کرنے سے حاملہ ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں ۔ آپ نے ایسا کہتے ہوئے بھی بہت سے لوگوں سے سنا ہوگا ، لیکن یہ تو پوری طرح سے اویولیشن پیریڈ پر منحصر کرتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جوڑے کی صحت پر بھی ۔
تیسری : آپ نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ سائیکل چلانے سے اسپرم کاونٹس کم ہوجاتے ہیں ، لیکن یہ بھی ایک تصور ہے ، ورانہ ایتھلیٹس تو کبھی باپ ہی نہیں بن پاتے ۔
چوتھی : مرد اپنی رانوں پر آئس پیک لگاکر اسپرم کاونٹس بڑھاتے ہیں۔ آپ نے لوگوں کو اس طرح کی باتیں کرتے ہوئے سنا ہوگا ، لیکن اس بات میں قطعی سچائی نہیں ہے ۔ بلکہ ایسا کرنے سے بانجھ پن کی شکایت ہوسکتی ہے۔
پانچویں: بہت سے خواتین ایسی ہوتی ہے جو اپنے پیریڈس پر توجہ نہیں دیتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ یہ عام بات ہے ، لیکن پیریڈیس کا ریلوگر نہیں ہونا ، بہت سے پریشانیوں کی وجہ بن سکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔