ہوم » نیوز » وطن نامہ

جموں وکشمیر: ہند واڑہ میں ہوئےدہشت گردانہ مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کا ٹاپ کمانڈرحیدر مارا گیا

جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوجی جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: ہند واڑہ میں ہوئےدہشت گردانہ مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کا ٹاپ کمانڈرحیدر مارا گیا
جموں وکشمیر پولیس کی ایس اوجی ٹیم نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلائی۔

ہندواڑہ: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ (Handwara) میں ہفتہ کے روز ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر (Terrorist Encounter) میں لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر حیدر کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حیدر کا مارا جانا فوج کے لئے بڑی کامیابی تسلیم کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس مڈبھیڑ میں پانچ فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر نے ملک کو ایک بار پھر جھکجھور کر رکھ دیا ہے۔


جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ ہندواڑہ انکاونٹر میں لشکر کمانڈر ’حیدر’ کو مار گرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان میں سے ایک دہشت گرد لشکر کا ٹاپ کمانڈر تھا۔ حیدر کے مارے جانے سے لشکر طیبہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔


واضح رہےکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ہندواڑہ کے چنجمولہ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک مکان میں پوشیدہ دہشت گردوں نے کچھ شہریوں کو قیدی بنا لیا تھا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فوج کی ایک ٹیم نے جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سبھی شہریوں کو چھڑا لیا۔ بتایا جاتا ہےکہ جب قیدیوں کو چھڑایا جارہا تھا تبھی بچاو ٹیم پر دہشت گردوں نے بھاری گولی باری کردی۔ دونوں طرف سے ہوئی مڈبھیڑ میں فوج کے افسر کرنل آشوتوش شرما اور میجر انوج سمیت دو جوان اور جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر شکیل قاضی شہید ہوگئے تھے۔


جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوجی جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوجی جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔


کرنل اور میجر سمیت 5 جوان شہید

چنجمولہ علاقے میں دیر رات تک چلی دہشت گردوں کی مڈبھیڑ میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوج کے جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کرنل آشوتوش، میجر انوج، پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی، ایک لانس نائک اور رائیفل مین شامل ہیں۔ کرنل آشوتوش شرما نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن کو کامیابی سے ختم کیا ہے، لیکن اس انکاونٹر میں ان کی جان چلی گئی۔
First published: May 03, 2020 03:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading