ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز18 کے ’ایجنڈا انڈیا‘ میں شامل ہوں گے سیاست کے یہ ماہر لیڈران

انتخابات سے متعلق تمام سوالوں کے جوابات کے لئے اس تقریب میں حکمران جماعت، اپوزیشن اتحاد، پالیسی سازاوراسٹریٹجک تھنکرس موجود ہوں گے۔

  • Share this:
نیوز18 کے ’ایجنڈا انڈیا‘ میں شامل ہوں گے سیاست کے یہ ماہر لیڈران
انتخابات سے متعلق تمام سوالوں کے جوابات کے لئے اس تقریب میں حکمران جماعت، اپوزیشن اتحاد، پالیسی سازاوراسٹریٹجک تھنکرس موجود ہوں گے۔

نیٹ ورک18 اتوار کے روز ’نیوز18 ایجنڈا انڈیا‘ کی میزبانی کرےگا۔ ایجنڈا انڈیا کانکلیو شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا اور اس میں ماہرین اپنا انتخابی ایجنڈا بتائیں گے۔ اس میں سیاست، ترقی اور قومی سکیورٹی پر بھی بات ہوگی۔


انتخابات سے متعلق تمام سوالوں کے جوابات کے لئے اس تقریب میں حکمران جماعت، اپوزیشن اتحاد، پالیسی سازاور اسٹریٹجک تھنکرس موجود ہوں گے۔ اس منچ پر لیڈران کے علاوہ ملک کے ماہر اپنی بے باک رائے آپ کے سامنے رکھیں گے۔


اس تقریب میں بی جے پی صدر امت شاہ، کانگریس ترجمان منیش تیواری، کپل سبل، پرکاش جاوڈیکر، رندیپ سرجےوالا اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی جیسے تمام لیڈران شامل ہوں گے۔

اس میں ایک خاص سیگمیٹ بھی ہوگا، جس میں سکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کی جائےگی۔ نیوز18 ان شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزاز دےگا۔ جنہوں نے ملک کے لئے جان قربان کر دی۔
First published: Mar 30, 2019 06:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading