ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملکی اور غیر ملکی سات اہم خبریں جو آج آپ کو جاننی چاہئیں

نتن گڈکری کے بیان سے لے کر پرینکا گاندھی کے میگا روڈ شو تک، جانیں آج کی بڑی خبریں

  • Share this:
ملکی اور غیر ملکی سات اہم خبریں جو آج آپ کو جاننی چاہئیں
نتن گڈکری: فائل فوٹو

دو چٹ فنڈ معاملات میں سی بی آئی کی پوچھ گچھ اتوار کے روز بھی جاری رہی۔ اس سلسلہ میں کولکاتہ پولیس چیف اور ٹی ایم سی کے سابق رکن پارلیمنٹ کو آمنے سامنے بیٹھا کر سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی۔


وہیں سیاسی حلقے میں عام انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ آج لکھنئو میں پرینکا گاندھی کا میگا روڈ شو ہے۔ اس کے علاوہ کیا ہے آج خاص، جانئے ۔


میرے علاقہ میں کوئی ذات کی بات نہیں کرتا جو کرےگا وہ پٹےگا: نتن گڈکری


سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی  وزیر نتن گڈکری نے اتوار کے روز کہا کہ ان کے علاقہ میں ذات پات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے کیوں کہ انہوں نے آگاہ کر رکھا ہے کہ جو بھی ذات کی بات کرےگا اسے وہ پیٹیں گے۔ انہوں نے یہ بیان مزاحیہ انداز میں دیا۔

سی بی آئی کی پوچھ گچھ جاری، کولکاتہ پولیس چیف اور سابق ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کو آمنے سامنے بیٹھایا

ان دونوں سے ساردا چٹ فنڈ اور روز ویلی اسکینڈل کے بارے میں پوچھے گئے سوال۔

رافیل کی کیگ رپورٹ پر سبل بولے- افسران پر ہماری نظر، دھیان رکھیں ہم اقتدار میں بھی آ سکتے ہیں

کیگ پیر کے روز رافیل سودا پر اپنی رپورٹ دے سکتی ہے، جسے کل ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

پرینکا گاندھی کا لکھنئو میں میگا روڈ شو آج

سیاسی سفر شروع  کرنے کے بعد آج پرینکا گاندھی لکھنئو میں اپنا پہلا میگا روڈ شو کریں گی۔

اکشے پاتر کی ’300 کروڑویں‘ تھالی میں وزیر اعظم مودی بچوں کو کھلائیں گے کھانا

وزیر اعظم مودی پیر کے روز ورنداون کے اسکولی بچوں کو کھانا کھلائیں گے۔

آبادی بڑھانے پر ’انعام‘! اس ملک میں چار سے زیادہ بچے ہوئے تو زندگی بھر کے لئے ٹیکس معاف

ہنگری میں آبادی بڑھانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت چار سے زیادہ بچے ہونے پر انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔

تین ہزار روپیے کی پینشن کے لئے 15 فروری سے کر سکیں گے اپلائی

مودی حکومت نے ’پردھان منتری شرم ماندھان یوجنا‘ کی شرائط جاری کر دی ہیں۔ اس کے تحت غیر منظم شعبے میں کام کر رہے لوگوں کو 60 کی عمر کے بعد تین ہزار روپئے فی ماہ پینشن دی جائےگی۔

 
First published: Feb 11, 2019 09:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading