ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا کے پھر93،337 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 19, 2020 12:22 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا کے پھر93،337 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد
ملک میں کورونا کے پھر93،337 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95،880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیواوبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ہفتہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53،08،014 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 96،424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز 97،894 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔


صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53،08،014 ہوگئی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53،08،014 ہوگئی۔



اسی عرصہ کے دوران 95 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 42،08،431 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1247 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85،619 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3790سے گھٹ کر 10،13،964 رہ گئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 19.10 فیصد،شفایابی کی شرح 79.28 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 19, 2020 12:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading