Toycathon: ہندوستانی ثقافت پر کھلونے اور گیمس بنائیں، حکومت 50 لاکھ کا انعام دے گی
Toycathon: مرکزی وزارت تعلیم نوجوانوں کو ٹوائے کیتھن میں حصہ لے کر 50 لاکھ روپئے تک کا انعام جیتنے کا موقع دے رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 19, 2021 12:55 PM IST

Toycathon: ہندوستانی ثقافت پر کھلونے اور گیمس بنائیں، حکومت 50 لاکھ کا انعام دے گی
کیا آپ ایکٹیو ہیں؟ کچھ نیا اور الگ کرنا چاہتے ہیں؟ کھلونوں اور گیمس میں دلچسپی ہے؟ تو آپ کے پاس موقع ہے 50 لاکھ روپئے تک کا انعام جیتنے کا۔ یہ موقع آپ کو ہندوستانی حکومت دے رہی ہے۔
مرکزی وزارت تعلیم (Education Ministry) نے 5 جنوری 2021 کو ہندوستان کا اپنا گیم چیلنج ’ٹوائے کیتھن (Toycathon)’ لانچ کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے انوویشن سیل نے آل انڈیا کاونسل فار ٹیکنیک ایجوکیشن (AICTE)، وزارت برائے خواتین و بچوں کی ترقی، وزارت تجارت و صنعت، ایم ایس ایم ای وزارت، کپڑا وزارت اور وزارت اطلاعات ونشریات (Ministry of Information and Broadcasting) کے تعاون سے۔
کیا ہے ٹوائے کیتھن؟
کون لے سکتا ہے حصہ؟
اس مقابلے میں اسکولی طلبا سے لے کر، کالج کے طلبا، ٹیچرس اور پروفیشنلس تک حصہ لے سکتے ہیں۔ تین زمرے (کٹیگری) میں یہ مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جونیئر طلبا، ہائر ایجسوکیشن اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلس۔ آپ اپنی کٹیگری کے مطابق، اس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
کیسے کریں اپلائی
ٹؤائے کیتھن 2021 (Toycathon 2021) کے لئے اس کی ویب سائٹ toycathon.mic.gov.in کے ذریعہ آن لائن اپلائی کرنا ہے۔ اپلی کیشن پروسیس 5 جنوری سے ہی چل رہی ہے۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2021 ہے۔
ضروری تاریخیں
یہ مقابلہ دو مرحلوں میں ہوگی۔ پہلے فیز کا رزلٹ 10 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے فیز کے رزلٹ کا اعلان 22 فروری 2021 کو کی جائے گی۔ حالانکہ یہ دونوں تاریخیں ممکنہ ہیں۔ ان میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ٹوائے کیتھن سے متعلق کسی طرح کی مدد کے لئے آپ اس ای - میل آئی ڈی پر پیغام بھیج سکتے ہیں:
toycathon@aicte-india.org