உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Drug Case : 'آرین خان ڈرگس کیس کی طرح کوئی گرفتاری کیوں نہیں' ، تاجروں کا مدھیہ پردیش پولیس سے Amazon Officials کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    Drug Case : 'آرین خان ڈرگس کیس کی طرح کوئی گرفتاری کیوں نہیں' ، تاجروں کا مدھیہ پردیش پولیس سے Amazon Officials کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    Drug Case : 'آرین خان ڈرگس کیس کی طرح کوئی گرفتاری کیوں نہیں' ، تاجروں کا مدھیہ پردیش پولیس سے Amazon Officials کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) نے اس ماہ کے شروع میں مدھیہ پردیش پولیس کے ذریعہ 720 کلوگرام گانجہ ضبط کرنے کے سلسلے میں ایمیزون کے عہدیداروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) نے اس ماہ کے شروع میں مدھیہ پردیش پولیس کے ذریعہ 720 کلوگرام گانجہ ضبط کرنے کے سلسلے میں ایمیزون کے عہدیداروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کیٹ کے ذریعہ اتوار کو جاری کئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات میں حکام کی طرف سے امتیازی سلوک کا الزام لگایا گیا ہے ۔ تاجروں کی تنظیم نے آرین خان کیس سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو مدھیہ پردیش کے معاملہ میں بھی اسی طرح کی مستعدی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ تنظیم نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر غور کریں، کیونکہ این ڈی پی ایس قوانین مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کو ریاستی حکومتوں اور اہلکاروں کے ساتھ تال میل قائم کرنے کا اختیار دیتے ہیں ۔

      کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتیہ پولیس ایجنسیوں کے ذریعہ کئے جارہے مبینہ امتیازی سلوک کی طرف اشارہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہاٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری میں این سی بی نے کوئی وقت ضائع نہیں کیا ، لیکن ایمیزن کے معاملہ کمپنی آفیشیل کے نام لینے کے بعد بھی پولیس کے ذریعہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

      خیال رہے کہ کیٹ نے بدھ کو ملک کے 500 سے زیادہ اضلاع کے 1200 سے زیادہ شہروں میں ایمیزون کے خلاف احتجاج و دھرنا کرکے ملک کے تاجروں کے غصے کا اظہار کیا تھا ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ملک کے ای کامرس کے کاروبار میں کچھ دنوں کے کچھ واقعات کے پیش نظر، جس میں امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنے پورٹل کے ذریعے غیر قانونی طور پر گانجا کی فروخت کی سہولت فراہم کی ہے۔ ملک کی سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہونے والے بم بنانے میں ممنوعہ کیمیکلز سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کی وجہ سے ملک کا ای کامرس کا کاروبار بہت آلودہ ہوچکا ہے۔

      ایمیزون کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یا تو وہ قانون اور قواعد کے مطابق اپنا بزنس ماڈل بنائے، ورنہ ہندوستان سے اپنا بوریا بستر باندھنے کی تیاری کرلے۔ اب ای کامرس کے کاروبار میں مزید قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

      کیٹ نے کہا ہے کہ اگر اس معاملے میں فوری طور پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی تو ملک کے تاجر ہندوستان میں تجارت بند کر کے اپنی آواز اٹھائیں گے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: