بھدوہی میں ریلوے کراسنگ پر دردناک حادثہ ، اسکولی بس کو ٹرین نے ماری ٹکر ، 10 بچوں کی موت

ٹرینڈرہارٹ انگلش اسکول کی بس ایک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آ گئی ۔ ٹرین اور بس کے اس تصادم میں 10 بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے

Jul 25, 2016 10:27 AM IST | Updated on: Jul 25, 2016 10:27 AM IST
بھدوہی میں ریلوے کراسنگ پر دردناک حادثہ ، اسکولی بس کو ٹرین نے ماری ٹکر ، 10 بچوں کی موت

اتر پردیش کے بھدوہی ضلع میں پیر کو ایک دردناک حادثے میں 10 اسکولی بچوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔  یہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا ، جب ٹرینڈرہارٹ انگلش اسکول کی بس ایک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آ گئی ۔ ٹرین اور بس کے اس تصادم میں 10 بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔

ان بچوں کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جا رہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے حادثے کے وقت بس میں 19 بچے سوار تھے ۔  یہ حادثہ وارانسی - الہ آباد ریلوے سیکشن کے تحت آنے والے بھدوہی کے ایک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا ۔ اس کراسنگ پر ریلوے نے گیٹ پر کنٹریکٹ پر ایک گارڈ کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے ۔

Loading...

بتایا جا رہا ہے کہ گیٹ مین نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ بھی کیا تھا ، مگر اس نے دھیان نہیں دیا اور یہ دردناک حادثہ پیش آ گیا ۔  شدید زخمیوں کو وارانسی کے بی ایچ یو اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔

Loading...