تلنگانہ کے وقارآباد میں زیر تربیت طیارہ حادثہ کا شکار ، 2 پائلٹوں کی موت

عینی شاہدین نے بتایا کہ کیسینا طیارہ نے ضلع کے سلطان پور گاوں کے کپاس کے کھیت میں گرنے سے پہلے 15 منٹ تک اسی علاقہ میں چکر لگائے۔

Oct 06, 2019 04:22 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 04:22 PM IST
تلنگانہ کے وقارآباد میں زیر تربیت طیارہ حادثہ کا شکار ، 2 پائلٹوں کی موت

تلنگانہ کے وقارآباد میں زیر تربیت طیارہ حادثہ کا شکار ، 2 پائلٹوں کی موت

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے 100 کلومیٹر کی دوری پرواقع ضلع وقارآباد میں زیر تربیت طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اس واقعہ میں دو زیر تربیت پائلٹس جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کیسینا طیارہ نے ضلع کے سلطان پور گاوں کے کپاس کے کھیت میں گرنے سے پہلے 15 منٹ تک اسی علاقہ میں چکر لگائے۔ بے قابو اس طیارہ کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھی لگ گئی ۔ بتایاجاتا ہے کہ تقریبا 11.55 بجے دن یہ واقعہ پیش آیا۔

Loading...

راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی حیدرآباد کے ان دو طلبہ نے بیگم پیٹ ائیرپورٹ سے اس طیارہ کی اڑان بھری تھی ۔ اس تربیتی طیارہ کا رابطہ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے ٹوٹ گیا تھا ۔ دو میں سے ایک کی شناخت پرکاش وشال کے طورپر کی گئی ہے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی دیہاتی بڑی تعداد میں مقام واقعہ پہنچ گئے ، جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ پولیس نے طیارہ میں سوار دو افراد کو مردہ پایا ۔ پولیس کی اطلاع کے بعد محکمہ شہری ہوابازی کی ایک ٹیم بیگم پیٹ ائیرپورٹ سے وہاں پہنچ گئی ۔ حادثہ کے مقام کی حصار بندی کردی گئی ہے ۔

Loading...