ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر ! 12مئی سے چلیں گی کچھ مسافر ٹرینیں ، جانیں کب اور کیسے ہوگی بکنگ

اطلاعات کے مطابق اسٹیشنوں پر ٹکٹ بکنگ کاونٹر بند رہیں گے اور پلیٹ فارم ٹکٹ سمیت کوئی بھی ٹکٹ کاونٹر سے جاری نہیں کیا جائے گا ۔ یہ بکنگ صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ سے کی جاسکے گی ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! 12مئی سے چلیں گی کچھ مسافر ٹرینیں ، جانیں کب اور کیسے ہوگی بکنگ
خیال رہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے ملک بھر میں لاگو لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ چل رہا ہے ۔ یہ 17 مئی تک جاری رہے گا ۔ 17 مئی کے بعد لاک ڈاون کی مدت کو بڑھانا ہے یا اس کے آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی ، اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی گیارہ مئی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال کریں گے ۔

ہندوستانی ریلوے نے عام مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریلوے کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق نئی دہلی سے چلنے والی ٹرینوں میں ریزرویشن گیارہ مئی شام چار بجے سے شروع ہوگا ۔ ہندوستانی ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شروع میں پندرہ جوڑی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ بعد میں اس میں اضافہ کی تیاری ہے ۔ یہ سبھی ٹرینیں اسپیشل ٹرینیں ہوں گی ، جنہیں نئی دہلی سے ملک کے الگ الگ 12 حصوں میں چلایا جائے گا ۔


اطلاعات کے مطابق اسٹیشنوں پر ٹکٹ بکنگ کاونٹر بند رہیں گے اور پلیٹ فارم ٹکٹ سمیت کوئی بھی ٹکٹ کاونٹر سے جاری نہیں کیا جائے گا ۔ یہ بکنگ صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ سے کی جاسکے گی ۔



ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ریلوے باری بارے سے پیسنجر ٹرین چلانے کے بعد میں سوچ رہا ہے ۔ اس کو 12 مئی سے شروع کیا جاسکتا ہے ۔ شروع میں 15 جوڑی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ یہ ٹرین نئی دہلی سے شروع ہوں گی اور ملک کے الگ الگ اسٹیشنوں تک جائیں گی ۔


فیس ماسک پہننا ہوگا لازمی

کسی بھی مسافر کو سفر کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ، اس کے پیش نظر مسافروں کیلئے فیس ماسک پہننا ضروری کردیا گیا ہے ۔ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیشن پر سبھی مسافروں کو ڈیپارچر کے دوران اسکریننگ سے بھی گزرنا ہوگا ، جن مسافروں میں وائرس کی کسی طرح کی علامت نہیں ہوں گی ، صرف انہیں ہی سفر کی اجازت دی جائے گی ۔
First published: May 10, 2020 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading