உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش : اب ٹرانس جینڈرس عوام میں لائیں گے سیاسی بیداری، اٹھایا یہ بڑا قدم

    اترپردیش : اب ٹرانس جینڈرس عوام میں لائیں گے سیاسی بیداری، اٹھایا یہ بڑا قدم

    اترپردیش : اب ٹرانس جینڈرس عوام میں لائیں گے سیاسی بیداری، اٹھایا یہ بڑا قدم

    ملک میں ٹرانس جینڈرس کی نمائندہ تنظیم اکھل بھارتیہ کنر اکھاڑے نے عام لوگوں میں جمہوری شعور بیدار کرنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال لازمی طور پر کرنے کے لیے الہ آباد سے عوامی بیداری ریلی کا آغاز کیا ہے ۔

    • Share this:
    پریاگ راج : اپنے صنفی حقوق کے لیے جدو جہد کرنے والے ٹرانس جینڈر طبقے نے اب سماجی اور سیاسی مسائل پر بھی عوام کو بیدار کرنے کی مہم شروع کر دی ہے ۔ ملک میں ٹرانس جینڈرس کی نمائندہ تنظیم اکھل بھارتیہ کنر اکھاڑے نے عام لوگوں میں جمہوری شعور بیدار کرنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال لازمی طور پر کرنے کے لیے پریاگ راج سے عوامی بیداری ریلی کا آغاز کیا ہے ۔ ووٹرس بیداری مہم میں ایل جی بی ٹی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    مہم کی شروعات شہر کے مرکزی علاقے سول لائنس سے کی گئی ۔ کنروں کی ریلی میں شامل ایل جی بی ٹی طبقے سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں ۔ ان تختیوں پر عوام سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال اور ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کی پر زور اپیل کی گئی تھی ۔ ریلی میں کنروں نے لوگوں سے جمہوری عمل میں حصہ لینے اور طبقاتی بندشوں سے اوپر اٹھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔

    ووٹرس بیداری مہم کی قیادت کرنے والی کنر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور کوشلیا دیوی کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ۔ یہاں حکومت کی تشکیل عوام کے ووٹ کے ذریعے ہوتی ہے ۔ ایسے میں ایک اچھی حکومت کے لیے اچھے امیدواروں کو منتخب کرنا عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ کنر کوشلیا دیوی کا کہنا ہے کہ مذہب اور ذات پات کی بندشوں سے اوپر اٹھ کر لوگوں کو ووٹ ڈالنا چاہئیے تاکہ ایک اچھی حکومت عمل میں آ سکے ۔

    کوشلیا دیوی نے مزید کہا کہ کنر سماج اپنے صنفی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرتا رہے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: