ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے 15 اگست سے پہلے ٹیکس دہندگان کو دیئے بڑے تحفے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایماندار ٹیکس پیئرس کے لئے بڑے اعلانات کئے ہیں۔ 21 ویں صدی کے ٹیکس سسٹم کے اس نئے نظم کو لانچ کیا گیا۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے 15 اگست سے پہلے ٹیکس دہندگان کو دیئے بڑے تحفے
وزیر اعظم مودی نے 15 اگست سے پہلے ٹیکس دہندگان کو دیئے بڑے تحفے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے آج ایماندار ٹیکس پیئرس کے لئے بڑے اعلانات کئے ہیں۔ 21 ویں صدی کے ٹیکس سسٹم کے اس نئے نظم کو لانچ کیا گیا۔ اس پلیٹ فارم میں Faceless Assessment, Faceless Appeal اور Taxpayers Charter جیسے بڑے ریفارمس ہیں۔ اس نئے سسٹم سے ٹرانفسر پوسٹنگ کے لئے جگاڑ اور سفارش ختم ہوگی۔ سسٹم فیس لیس ہونے کے سبب انکم ٹیک محکمہ کا اثر جمانے کا معاملہ بھی ختم ہوجائے گا۔




وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں ٹیکس بھی کم کیا گیا ہے۔  5 لاکھ آمدنی پر ٹیکس زیرو ہے۔ باقی سلیب پر بھی ٹیکس کم ہوا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس کے معاملے میں ہم دنیا میں سب سے کم ٹیکس لینے والے ہیں۔ سیم لیس، پین لیس اور فیس لیس ہو، حکومت اس کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ آج سے لاگو ہونے والے یہ سدھار اسی سوچ کو آگے بڑھانے والے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 13, 2020 01:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading