உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف 9 روپے میں کریں انٹرنیشنل ہوائی سفر! Vietjet دے رہی دھماکہ آفر

    صرف 9 روپے میں کریں انٹرنیشنل ہوائی سفر! Vietjet دے رہی دھماکہ آفر ۔ فائل فوٹو ۔

    صرف 9 روپے میں کریں انٹرنیشنل ہوائی سفر! Vietjet دے رہی دھماکہ آفر ۔ فائل فوٹو ۔

    Vietjet Offer: اگر اپ بھی سستے میں بیرون ممالک سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری ہے ۔ دراصل انٹرنیشنل ایئرلائنس کمپنی Vietjet ایک شاندار آفر پیش کررہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : اگر اپ بھی سستے میں بیرون ممالک سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری ہے ۔ دراصل انٹرنیشنل ایئرلائنس کمپنی Vietjet ایک شاندار آفر پیش کررہی ہے ۔ اس کے تحت آپ صرف نو روپے میں ہوائی سفر کرسکتے ہیں ۔ اس آفر کے تحت آپ ہندوستان سے ویتنام کے درمیان صرف نو روپے میں سفر کرسکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: یو اے ای کی شہزادی نےغزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف اٹھائی آواز!


      Vietjet سترہ روٹس پر ہندوستان اور ویتنام کے درمیان براہ راست فلائٹ چلانے والی کمپنی ہے ۔ کمپنی نو روپے میں ایئر ٹکٹ کا آفر لے کر آئی ہے ، جس کی بکنگ چار اگست سے شروع ہوچکی ہے ۔ یہ آفر 26 اگست تک رہے گا ۔ آپ چار سے 26 اگست کے درمیان بدھ ، جمعرات اور جمعہ کو اس آفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: غزہ پٹی پر لگاتار اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےطلب کیاہنگامی اجلاس


      Vietjet نے بتایا کہ کمپنی ہندوستان سے ویتنام کے سفر کیلئے 30000 پروموشنل ٹکٹ آفر کررہی ہے ۔ پروموشنل ٹکٹوں کی قیمت کی شروعات نو روپے سے ہورہی ہے ۔ آفر کے تحت 15 اگست 2022 سے 26 مارچ 2023 تک کے درمیان سفر کیلئے ٹکٹ بکنگ کرنی ہوگی ۔ آفر کے مطابق آپ 26 اگست تک ہی پروموشنل ٹکٹوں کیلئے بکنگ کرسکتے ہیں ۔

      Vietjet کے کمرشیل ڈائریکٹر جے ایل لنگیشور نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 17 روٹس پر براہ راست فلائٹ چلائے گی ۔ پانچ اہم شہروں سے مسافر اب ساحلی شہر ڈا نانگ کے سفر کیلئے براہ راست فلائٹ لے سکتے ہیں ۔ ویتنام کے سفر فام سان چاو کے مطابق ہندوستانی سیاحوں کے درمیان ویتنام ایک بہترین سیاحتی ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ ہندوستان سے جانے والوں کیلئے ویتنام میں ویزا عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: