تریپورہ میں موب لنچنگ، گائےکی اسمگلنگ کےالزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل
ملک کے شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں ایک شخص کی موب لنچنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 03, 2019 09:31 PM IST

ملک کے شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں ایک شخص کی موب لنچنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔
ملک کے شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں ایک شخص کی موب لنچنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔ تریپورہ کے دھلائی ضلع کے سرحدی گاوں رائے سیباری میں منگل دیررات ایک آدیواسی شخص کی گائے کی اسمگلنگ کے الزام کے بعد پیٹ پیٹ کرقتل کردیا گیا۔
مہلوک شخص کی شناخت اگرتلہ سے150 کلومیٹردوردرازکےایک آدیواسی گاوں، مانیہ کمارپارا کے 36 سالہ بدھی کمارکے طورپرکی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دیررات کو بدھی کمار کوچوری سے پڑوس میں ایک گایوں میں جھنڈ میں گھستے دیکھا گیا تھا اوروہاں بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
اطلاع ملنے پرنصف شب میں رائے بساڑی تھانے کے پولیس ملازمین کی ایک ٹیم وہاں پہنچی۔ بدھی کومقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑدیا۔ بدھ کی صبح لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے اس کےآگے کی کسی بھی طرح کی اطلاع دینے سےانکارکردیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔