انڈیگو فلائٹ سے دہلی جارہے ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے لاپتہ، بیٹے نے کیا دعویٰ

انڈیگو فلائٹ سے دہلی جارہے ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے لاپتہ، بیٹے نے کیا دعویٰ

انڈیگو فلائٹ سے دہلی جارہے ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے لاپتہ، بیٹے نے کیا دعویٰ

گزشتہ قریب دیڑھ سال پہلے بی جے پی سے ترنمول میں شامل ہونے والے رائے لگاتار عوام کی نظروں سے دور تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kolkata [Calcutta], India
  • Share this:
    ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سینئر لیڈر مکل رائے لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ ان کے بیٹے شوبھرانشو رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو پیر کی شام کولکاتہ سے دہلی کی انڈیگو کی فلائٹ لینی تھی۔ یہ فلائٹ رات 9.55 بجے دہلی پہنچی، لیکن رائے کا کوئی پتہ نہیں تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    گیانواپی مسجد کیس میں بڑا فیصلہ، سبھی مقدمات کی ایک ہی عدالت میں ہوگی سماعت

    ذرائع کے مطابق باپ بیٹے کے درمیان اتوار کو بحث و تکرار کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے مکل رائے کو ان کی بیوی کی موت کے بعد فروری میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں شبھرانشو نے دعویٰ کیا کہ اہل خانہ نے ایئرپورٹ پولیس حکام سے شکایت درج کرائی ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ہر شہری کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملنا چاہئے، سپریم کورٹ کا مہاجر مزدوروں کو لے کر بڑا حکم

    اس دوران، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے سال 2024 کے الیکشن پر بات کی۔



    گزشتہ قریب دیڑھ سال پہلے بی جے پی سے ترنمول میں شامل ہونے والے رائے لگاتار عوام کی نظروں سے دور تھے۔ 2019 میں بنگال میں بی جے پی کو لوک سبھا کی 40 میں سے 18 سیٹیں ملنے میں ان کا بڑا رول مانا جاتا ہے۔ 2021 کے اسمبلی الیکشن میں وہ کرشنا نگر نارتھ سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے لیکن بی جے پی الیکشن ہار گئی۔ اس کے بعد وہ پھر سے ترنمول میں شامل ہوگئے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: