உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بریکنگ نیوز: منی لانڈرنگ معاملہ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک اور بیوی روجیرا بنرجی کو ای ڈی کا سمن

    منی لانڈرنگ معاملہ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک اور بیوی روجیرا بنرجی کو ای ڈی کا سمن

    منی لانڈرنگ معاملہ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک اور بیوی روجیرا بنرجی کو ای ڈی کا سمن

    Coal Scam Case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مغربی بنگال کی برسراقتدار ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ سمن منی لانڈرنگ اور کول اسکیم معاملے میں بھیجا ہے۔ جانچ ایجنسی نے ابھیشیک بنرجی کو تین ستمبر اور روجیرا کو یکم ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ ساتھ ہی دونوں کے بینک اکاونٹ سے متعلق اطلاع بھی دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

      افسران نے اطلاع دی ہے کہ معاملے سے منسلک دیگر لوگوں کو بھی جلد ہی پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا۔ سی بی آئی کی طرف سے 2020 میں دائر ایف آئی آر میں ریاست کے کنوستوریا اور کجورا علاقے میں واقع ایسٹرن کولیفیڈس سے متعلق کروڑوں روپئے کی کوئلہ چوری کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں انوپ ماجھی عرف لالا کو اہم ملزم کہا جاتا ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار سے ملی رقم کے مستفیضین تھے۔ حالانکہ انہوں نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔

      ابھیشیک بنرجی ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے بھی ہیں۔
      ابھیشیک بنرجی ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے بھی ہیں۔


      خبر ہے کہ ابھیشیک بنرجی کے وکیل سنجے بسو بھی ایجنسی کے سامنے تین ستمبر کو پیش ہوں گے۔ ان کے علاوہ مغربی بنگال پولیس کے دو سینئر آئی پی ایس افسر شیام سنگھ کو 8 اور گیانونت سنگھ کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے بھی ہیں۔ ریاست میں گزشتہ مئی میں اختتام پذیر ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل ہی سی بی آئی نے روجیرا بنرجی سے پوچھ گچھ کی تھی۔

       جانچ ایجنسی نے ابھیشیک بنرجی کو تین ستمبر اور روجیرا کو یکم ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔
      جانچ ایجنسی نے ابھیشیک بنرجی کو تین ستمبر اور روجیرا کو یکم ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔


      میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ پر کوئلہ گھوٹالے میں شامل لوگوں کے ذریعہ اپنی کمپنی میں فنڈ ٹرانسفر کرانے کے الزام ہیں۔ الزام لگائے جا رہے ہیں کہ فنڈ ٹرانسفر کے بعد فرضی معاہدے تیار کرائے گئے تھے۔ خبر ہے کہ ابھیشیک بنرجی کے والد امت بنرجی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ روجیرا بنرجی کی کمپنی لیپس اینڈ باونڈ منیجمنٹ سروسز ایل ایل پی پر ایجنسی کو شک ہے۔

       

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: