تریپور:مانک ساہا آج لیں گے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف، پی ایم مودی اور امیت شاہ تقریب میں کریں گے شرکت

تریپور:مانک ساہا آج لیں گے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف، پی ایم مودی اور امیت شاہ تقریب میں کریں گے شرکت (ANI)

تریپور:مانک ساہا آج لیں گے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف، پی ایم مودی اور امیت شاہ تقریب میں کریں گے شرکت (ANI)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساہا نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی 8 مارچ کو حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Tripura, India
  • Share this:
    حال ہی میں ہوئے تریپورہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کے بعد مانک ساہا کو تریپورہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر دوسری معیاد مل گئی ہے۔ بی جے پی لیجسلیچر کی پیر کو ہوئی میٹنگ میں ان کے نام پر اتفاق بن گیا تھا۔ ساہا آج (بدھ) کو دوسری مرتبہ شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔

    حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بھی موجود ہوں گے۔ ساہا نے پیر کی شام گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ سے ملاقات کی اور تریپورہ میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ حلف برداری کا پروگرام اگرتلہ کے سوامی وویکانند میدان میں ہوگا۔ امیت شاہ اور نڈا منگل کو ہی اگرتلہ پہنچ گئے ہیں۔ مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے پر مانک ساہا نے ان کا استقبال کیا۔

    اس سے پہلے پیر کو بی جے پی کے سبھی نومنتخب ایم ایل ایز کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں متفقہ طور پر مانک ساہا کے نام کو تجویز کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد ساہا نے ٹوئٹ کیا، مجھے لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے پر میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ایم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، ہم 'اُنّت تریپورہ، شریشٹھ تریپورہ' (ترقی یافتہ تریپورہ -عظیم تریپورہ) بنانے اور تمام طبقات کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    مانک ساہا نے جمعہ کو اگرتلہ میں راج بھون میں گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو اپنا استعفیٰ سونپا تھا۔ گورنر نے انہیں نئی حکومت کا حلف لینے تک سی ایم عہدےپر بنے رہنے کو کہا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساہا نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی 8 مارچ کو حلف برداری تقریب  میں شامل ہوں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: