ہوم » نیوز » وطن نامہ

میری حکومت کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے ناخن اکھاڑ لوں گا: بپلب دیو

تری پورہ کے وزیراعلیٰ بپلب دیو نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی بھی ان کی حکومت کے کام میں مداخلت کرے گا یا انہیں چھیڑے گا تو وہ اس کے ناخن اکھاڑ دیں گے۔

  • Share this:

تری پورہ کے وزیراعلیٰ بپلب دیو نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ تریپورہ وزیراعلیٰ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی بھی ان کی حکومت کے کام میں مداخلت کرے گا یا انہیں چھیڑے گا تو وہ اس کے ناخن اکھاڑ دیں گے۔

بپلب دیو نے کہاکہ صبح 8 بجے کے آس پاس سبزی بیچنے والا لوکی لے کر بازار میں آتا ہے۔ حالانکہ 9 بجے تک یہ خراب ہوجاتی ہے کیونکہ خریدار اس میں بار بار ناخن لگاکر اسے چیک کرتے ہیں۔ ایسے میری سرکار کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔ میری سرکار میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ اگر کوئی چھیڑے گا یا دخل دے گا تو اس کے ناخن اکھاڑ دیئے جائیں گے۔ کوئی میری حکومت کو نہیں چھو سکتا۔

تریپورہ کے وزیراعلیٰ بپلب دیو اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے بحث میں ہیں۔ دیب نے ہفتہ کو ایک پروگرام میں کہا تھا کہ میکینیکل انجینئرنگ والے لوگوں کو سول خدمات کا انتخاب نہیں کرنا چاہئے، اس کےعلاوہ وہ دنیا کی سابق خوبصورت ڈائنا ہیڈین کو لے کر بھی قابل اعتراض تبصرہ کرچکے ہیں۔

First published: May 01, 2018 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading