تریپورہ : پھر وزیراعلی بنیں گے مانک ساہا، 8 مارچ کو لیں گے حلف، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ

تریپورہ کے وزیراعلی برقرار رہیں گے مانک ساہا، 8 مارچ کو لیں گے حلف، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ (ANI)

تریپورہ کے وزیراعلی برقرار رہیں گے مانک ساہا، 8 مارچ کو لیں گے حلف، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ (ANI)

Tripura News: مانک ساہا تریپورہ کے وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔ وہ 8 مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔ ساہا نے نہ صرف اپنی سیٹ سے الیکشن لڑا، بلکہ سبھی سیٹوں پر قابل قیادت بھی کی اور اس بات کی پرزور تشہیر کی کہ تریپورہ پرامن رہے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Tripura, India
  • Share this:
    نئی دہلی : مانک ساہا تریپورہ کے وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔ وہ 8 مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔ ساہا نے نہ صرف اپنی سیٹ سے الیکشن لڑا، بلکہ سبھی سیٹوں پر قابل قیادت بھی کی اور اس بات کی پرزور تشہیر کی کہ تریپورہ پرامن رہے گا۔ انہوں نے سب کے ساتھ توازن بنائے رکھا اور پارٹی کے چھوٹے کارکنوں اور باہر کے لوگوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کیا۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک قابل وزیر اعلیٰ ہیں۔ حالانکہ یہ بھی چرچا تھی کہ دھن پور کی مشکل اور چیلنجنگ سیٹ سے الیکشن لڑنے اور 3500 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کرنے والی مرکزی وزیر پرتیما بھومک وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ریس میں ہیں۔

    مانک ساہا دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یہ فیصلہ پیر کی شام بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور نئی کابینہ کی 8 مارچ کو حلف برداری تقریب ہوگی ۔ اس سے پہلے ساہا نے 15 مئی 2022 کو ریاست کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا تھا ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے کئی لیڈران موجود رہیں گے۔ تریپورہ میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی اتحاد نے 60 میں سے 33 سیٹیں جیت کر لگاتار دوسری مرتبہ حکومت بنانا طے کردیا تھا۔ تریپورہ میں ٹی ایم سی نے 28 سیٹوں کیلئے امیدوار کھڑے کئے تھے، لیکن اسے ایک بھی سیٹ پر کامیابی نہیں ملی ۔

    خیال رہے کہ 2016 میں مانک ساہا نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا ۔ انہیں پہلے راجیہ سبھا رکن منتخب کیا گیا، لیکن ایک ماہ بعد ہی انہیں وزیراعلی بنا دیا گیا ۔ پارٹی نے انہیں بوتھ انتظامیہ کمیٹی اور ریاستی سطح پر رکنیت مہم کے انچارج کی ذمہ داری بھی دی تھی ۔

    وزیراعلی بننے کے بعد انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت چھوڑ دی تھی ۔ 2020 میں انہیں تریپورہ بی جے پی کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: