Exit Polls 2023 : تری پورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کو اکثریت، میگھالیہ میں معلق اسمبلی کی پیشین گوئی
Exit Polls 2023 : تری پورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کو اکثریت، میگھالیہ میں معلق اسمبلی کی پیشین گوئی (PTI Photo)
Exit Poll Results 2023 : ملک کی شمال مشرق کی ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آج اسمبلی انتخابات مکمل ہوگئے ۔ 16 فروری کو تری پورہ میں ووٹنگ ہوئی تھی ۔ ان تینوں ریاستوں کے نتائج 2 مارچ کو آئیں گے ۔
نئی دہلی : ملک کی شمال مشرق کی ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آج اسمبلی انتخابات مکمل ہوگئے ۔ 16 فروری کو تری پورہ میں ووٹنگ ہوئی تھی ۔ ان تینوں ریاستوں کے نتائج 2 مارچ کو آئیں گے، لیکن اس سے پہلے ان تینوں ریاستوں میں کس کی سرکار بننے کی امید ہے، اس کو لے کر ایگزٹ پولس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں ۔
میگھالیہ میں معلق اسمبلی کی پیشین گوئی ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق میگھالیہ میں حکمراں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) 18 سے 24 سیٹیں جیتے گی ۔ اس کے بعد کانگریس کو 6-12 سیٹیں اور بی جے پی کو 4-8 سیٹیں ملیں گی۔ کوئی بھی پارٹی 31 سیٹوں کے اکثریتی نمبر تک نہیں پہنچ پا رہی ہے، جس کی وجہ سے معلق اسمبلی کا امکان ہے۔
جن کی بات سروے میں این پی پی کو میگھالیہ میں 11-16 سیٹیں
میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لئے جن کی بات کے ایگزٹ پول کے نتائج میں این پی پی کے لئے 11-16، کانگریس کو 6-11، بی جے پی کو 3-7 اور دیگر کیلئے 5-12 سیٹوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میگھالیہ میں میٹریز کے پول میں این پی پی کو اکثریت
میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں میٹریز کے ایگزٹ پول میں برسراقتدار این پی پی کو 21۔26 سیٹیں، ٹی ایم سی کو 8 ۔ 13 سیٹیں، بی جے پی کو 6۔11 سیٹیں، کانگریس کو 3۔6 سیٹیں اور دیگر کے کھاتے میں 10 ۔ 19 سیٹیں جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔
میٹریز کے سروے میں ناگالینڈ میں بی جے پی کو اکثریت
میٹریز ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کی مانیں تو ناگالینڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 35 ۔ 43 سیٹیں، این ایف پی کو 2 ۔ 5 سیٹیں، اے این پی کو 0 سے 1 سیٹ، کانگریس کو ایک سے تین اور دیگر کو چھ سے گیارہ سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
انڈیا ٹوڈے ۔ ایکسس کے ایگزٹ پولس کے مطابق تری پورہ میں بی جے پی کو اکثریت
انڈیا ٹوڈے ۔ ایکسس کے اعداد و شمار کی مانیں تو تری پورہ میں بی جے پی اتحاد کو 36 ۔ 45 سیٹیں، لیفٹ اتحاد کو 6 ۔ 11 سیٹیں، ٹی ایم پی کو 9 سے 16 سیٹیں ملنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔
ای ٹی جی کے ایگزٹ پول کے مطابق تری پورہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی اتحاد کو 24 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ سی پی آئی (ایم) - کانگریس اتحاد 21 سیٹیں جیت سکتا ہے اور علاقائی پارٹی ٹیپرا موتھا، جو شمال مشرقی ریاست کے سابق شاہی خاندان کی علاقائی پارٹی ہے، 14 سیٹیں جیت سکتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔