تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی الیکشن کے  نتائج آج، ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی الیکشن کے  نتائج آج، ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل (فائل تصویر)

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی الیکشن کے  نتائج آج، ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل (فائل تصویر)

تریپورہ میں ایک مرحلہ میں 16 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی، جب کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ اختتام پذیر ہوئی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Tripura | Nagaland | Meghalaya
  • Share this:
    تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ہوئے اسمبلی الیکشن کے نتائج آج جاری کیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے ہوگی۔ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کی قصبہ پیٹھ اور چنچواڑ اسمبلی سیٹ، تمل ناڈو کی ایروڈ ایسٹ سیٹ، مغربی بنگال کی ساگردیگھی اور جھارکھنڈ کی رام گڑھ سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج بھی آج آئیں گے۔ تریپورہ میں ایک مرحلہ میں 16 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی، جب کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ اختتام پذیر ہوئی تھی۔

    تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ گنتی کے پانچ سے آٹھ راؤنڈ مکمل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رجحانات دوپہر تک واضح ہو جائیں گے۔ تریپورہ اسمبلی کی کل 60 سیٹوں پر 89.90 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف جماعتوں کے کل 259 امیدوار میدان میں ہیں۔ اصل مقابلہ حکمران بی جے پی-آئی پی ایف ٹی اتحاد اور بائیں بازو کانگریس اتحاد کے درمیان متوقع ہے۔

    59 اسمبلی سیٹوں کے لیے میگھالیہ میں 27 فروری کو انتخابات ہوئے  جسکے نتائج کا بھی آج اعلان کیا جائے گا۔ اگر ایگزٹ پولس پر یقین کیا جائے تو اس بار ریاست میں معلق اسمبلی ہوسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کو انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے ووٹوں کی گنتی سے قبل گوہاٹی میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما سے ملاقات کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    'وزیراعظم کون ہوگا، بعد میں دیکھیں گے'، اپوزیشن اتحاد کیلئے کھڑگے نے چلا نیا داو

    یہ بھی پڑھیں:

    بات کریں ناگالینڈ کی تو ،اس بار بھی حکمراں بی جے پی اور نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) اتحاد کو اکثریت مل سکتی ہے۔ 60 رکنی اسمبلی میں این ڈی پی پی نے 40 سیٹوں پر مقابلہ کیا، جب کہ بی جے پی نے 20 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: