ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ :حیدرآبادکی ایک مسلم خاتون کی مدد کے لیے آگے آئی کے سی آرحکومت،5 لاکھ روپئے مالی امدادکی منظوری

غوثیہ بیگم گزشتہ 2 ماہ سے بلڈ کینسر کے مرض سے نبرد آزما ہے اور غوثیہ بیگم کے افراد خاندان ان کے علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے۔ غوثیہ بیگم کے شوہر رفیق احمد جو ایک چھوٹی سی اسٹیشنری شاپ چلاتے ہیں۔ اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلہ میں مسلسل سرگرداں رہنے کی وجہہ سے کاروبار پر توجہ بھی مرکوز کرنے سے قاصر رہے جس کا اثر ان کے خاندان کے ضروریات زندگی پر بھی پڑا۔

  • Share this:
تلنگانہ :حیدرآبادکی ایک مسلم خاتون کی مدد کے لیے آگے آئی کے سی آرحکومت،5 لاکھ روپئے مالی امدادکی منظوری
کے کویتا نے رفیق احمد سے ان کی فریاد سننے کے بعد وزیراعلیٰ کے دفتر سے رجوع کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے مالی امداد جاری کرنے کی خواہش کی۔(تصویر: ٹی آرایس، پریس ریلیز)۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے شہر حیدرآباد کے علاقہ فرسٹ لانسر سے تعلق رکھنے والی 45سالہ غوثیہ بیگم زوجہ رفیق احمد کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپئے منظور کئے اور وزیر اعلیٰ کی دختر کے کویتا رکن قانون ساز کونسل نے غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے وزیر اعلیٰ سے 5 لاکھ روپئے رقم کی منظوری کی درخواست کی تھی۔ غوثیہ بیگم گزشتہ 2 ماہ سے بلڈ کینسر کے مرض سے نبرد آزما ہے اور غوثیہ بیگم کے افراد خاندان ان کے علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے۔ غوثیہ بیگم کے شوہر رفیق احمد جو ایک چھوٹی سی اسٹیشنری شاپ چلاتے ہیں۔ اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلہ میں مسلسل سرگرداں رہنے کی وجہہ سے کاروبار پر توجہ بھی مرکوز کرنے سے قاصر رہے جس کا اثر ان کے خاندان کے ضروریات زندگی پر بھی پڑا۔ رفیق احمد نے اپنے احباب کی وساطت سے کے کویتا سے رجوع ہوتے ہوئے اپنی اہلیہ کے علاج میں تعاون کی درخواست کی اور انہوں نےکےکویتا کو بتایا کہ وہ اپنی جمع پونجی پوری رقم اپنی اہلیہ کے علاج پر خرچ کرچکے ہیں اور مزید علاج کے اخراجات ہمارے بس میں نہیں ہیں۔


کے کویتا نے رفیق احمد سے ان کی فریاد سننے کے بعد وزیراعلیٰ کے دفتر سے رجوع کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے مالی امداد جاری کرنے کی خواہش کی۔ غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے امداد کی درخواست کو وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے کا ایل او سی (لیٹر آف کریڈٹ) جاری کیا۔ غوثیہ بیگم کا علاج شروع سے ہی نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں جاری ہے۔ کے کویتا نے غوثیہ بیگم کے افراد خاندان کو آج اپنے پاس مدعو کرتے ہوئے انہیں دفتر وزیراعلیٰ سے جاری کردہ لیٹر آف کریڈٹ حوالہ کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔


غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے امداد کی درخواست کو وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے کا ایل او سی (لیٹر آف کریڈٹ) جاری کیا۔ غوثیہ بیگم کا علاج شروع سے ہی نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں جاری ہے۔(تصویر: پریس ریلیز، ٹی آرایس )۔
غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے امداد کی درخواست کو وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے کا ایل او سی (لیٹر آف کریڈٹ) جاری کیا۔ غوثیہ بیگم کا علاج شروع سے ہی نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں جاری ہے۔(تصویر: پریس ریلیز، ٹی آرایس )۔


نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ڈائرکٹر کو فون کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کے علاج پر خصوصی توجہہ مرکوز کرنے اور ان کے علاج کی تفصیلات سے وقتاً فوقتاً انہیں کے کویتا کو واقف کروانے کی ہدایت دی۔ کے کویتا کے اس جزبہ خیر سگالی اور ہمدردی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے رفیق احمد صاحب نے کہا کہ انسانیت دوست سیکولر زم کے علم بردار وزیر اعلیٰ نے ان کی درخواست پر مثبت ردعمل کے ذریعہ ان پر جواحسان کیا ہے اس پر ان کے افراد خاندان وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرر اؤ کے احسان مند ہیں۔ اس کے علاوہ رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کویتا نے جس تیزی سے ان کی درخواست پر مدد منظور کروائی جس کے باعث میری اہلیہ کے بہترین علاج اور نئی زندگی کی امید جاگی ہے جس پرہم دل کی عمیق گہرائیوں سے کے کویتا کے بھی مشکور ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 09, 2021 10:43 PM IST