کشمیرمیں مارے گئے بھرت پورکے ٹرک ڈرائیورشریف خان کے گھرماتم، لاش لینے گئی فیملی کو جموں میں روکا گیا

راجستھان کے میوات علاقے کےایک ٹرک ڈرائیورشریف خان کی جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں نے گزشتہ شب قتل کردیا تھا۔

Oct 15, 2019 01:40 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 01:44 PM IST
کشمیرمیں مارے گئے بھرت پورکے ٹرک ڈرائیورشریف خان کے گھرماتم، لاش لینے گئی فیملی کو جموں میں روکا گیا

راجستھان کے ابھا کا گاؤں کےٹرک ڈرائیو شریف خان کا قتل کردیا گیا۔

راجستھان کےمیوات علاقے کے ایک ٹرک ڈرائیورشریف خان کی جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں نےگزشتہ شب قتل کردیا تھا۔ مقتول شریف بھرت پورضلع کے پہاڑی تھانہ علاقے کے ابھاکا گاؤں کا رہنےوالا تھا، جو جموں وکشمیرسیب لینےگیا تھا۔ پیرکوشوپیاں میں دودہشت گردوں نےگولی مارکراس کا قتل کردیا۔

شوپیاں کےایس ایس پی سندیپ چودھری نےکہا کہ پیرکی شام سندھو شرمل گاؤں میں شریف خان اپنے ہیلپر(معاون) کےساتھ ٹرک میں سیب کی پیٹیوں کولوڈ کررہا تھا۔ اس دوران وہاں آئے دہشت گردوں نے تابڑ توڑفائرنگ کردی، جس میں شریف خان کی گولی لگنے سے موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ ہریانہ کا رہنے والا اس کا ہیلپرجان بچاکربھاگنے میں کامیاب رہا۔ سندیپ چودھری کے مطابق واردات کے دوران گاؤں والوں نے شریف خان کوبچانے کی کوشش کی، لیکن دہشت گردوں نےان کے ساتھ بھی مارپیٹ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کےمطابق اس واردات کوجیش محمد یا حزب المجاہدین کےدہشت گردوں نےانجام دیا ہے۔

دہشت گردوں کے ذریعہ ٹرک ڈرائیورشریف خان کے قتل کی خبرآتے ہی اس کے گاؤں اور گھرمیں ماتم پھیل گیا۔ مقتول شریف کے والد سمیت فیملی کے دیگرارکان اس کی لاش لانے کےلئے جموں وکشمیرروانہ ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ لاش لے کرمنگل کی دیررات یا بدھ کی صبح تک بھرت پورواپس لوٹیں گے۔ ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ نے متاثرہ فیملی کوجموں پہنچنے پرآگے جانے سے روک دیا ہے۔ انتظامیہ کےذریعہ شریف خان کی لاش کو شوپیاں سے جموں لایا جارہا ہے۔

ٹرک ڈرائیورشریف خان کے قتل کے بعد اس کے بھرت پورواقع آبائی گھرپرماتم کا ماحول ہے۔ ٹرک ڈرائیورشریف خان کے قتل کے بعد اس کے بھرت پورواقع آبائی گھرپرماتم کا ماحول ہے۔

ٹرک ڈرائیورکی نوکری سے چلتا تھا شریف کا گھر

مقتول شریف خان ہریانہ کےایک ٹرانسپورٹرکے یہاں نوکری کرتا تھا۔ وہ ٹرک چلاکراپنی فیملی کی پرورش کرتا تھا۔ شریف خان تین بیٹیوں کا باپ تھا۔ اس کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر15 سال ہے۔ اندرا آواس اسکیم کے تحت حال ہی میں اس کا مکان بنا ہے۔

Loading...