ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر پابندی ، سرحد پر ہی روک دئے گئے ہزاروں ٹرک ، لگی لمبی لمبی قطاریں

نو نومبر کی رات گیارہ بجے سے دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر پابندی ، سرحد پر ہی روک دئے گئے ہزاروں ٹرک ، لگی لمبی لمبی قطاریں
نو نومبر کی رات گیارہ بجے سے دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

نئی دہلی : نو نومبر کی رات گیارہ بجے سے دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس حکم کے بعد جو ٹرک جہاں تھا ، وہیں رک گیا ۔ سرحد پر ٹرکوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ دہلی شہر میں بھی ٹرک رات گیارہ بجے کے بعد سڑک کے کنارے کھڑے ہوگئے ۔


ماہرین کے مطابق ہر روز چھوٹے اور بڑے تقریبا پینتیس ہزار ٹرک دہلی سے ہوکر گزرتے ہیں ۔ دہلی میں آلودگی میں اضافہ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ ٹرکوں پر یہ روک بارہ نومبر تک رہے گی ۔ لیکن اگر آلودگی کم نہیں ہوتی ہے تو ٹرکوں پر پابندی کی میعاد بڑھائی جاسکتی ہے۔


پابندی کو موثر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس اور ایم سی ڈی کے ملازمین کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس اور ایم سی ڈی کی ایک مشترکہ ٹیم بنائی گئی ہے ۔ یہ سرحد پر تعینات رہیں گے، لیکن دوسریجانب انتظامیہ کی ایک مشکل یہ بھی ہے کہ ٹرکوں کا داخلہ بند ہونے سے سرحدی علاقہ میں ٹرکوں کی وجہ سے جام بھی لگ سکتا ہے ۔ اس طرح کے جام سے بچنے کیلئے یوپی ، ہریانہ اور راجستھان سمیت دیگر ریاستوں سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

First published: Nov 10, 2017 10:44 AM IST