ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا: 'ہاں... AAP نے رابطہ کیا تھا، لیکن کانگریس نہیں چھوڑ رہا'، ایک خواہش ابھی ادھوری ہے
ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ کانگریس میں ہوں اور مستقبل میں بھی کانگریس میں ہی رہوں گا ، کانگریس میں ماحول مثبت ہے ، بی جے پی کے ساتھ کئی معاملات پر میرا عدم اتفاق ہے ، ایسے میں بی جے پی میں جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔
ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ کانگریس میں ہوں اور مستقبل میں بھی کانگریس میں ہی رہوں گا ، کانگریس میں ماحول مثبت ہے ، بی جے پی کے ساتھ کئی معاملات پر میرا عدم اتفاق ہے ، ایسے میں بی جے پی میں جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔
رائے پور : چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے دو اپریل کو رائے پور پریس کلب کے روبرو پروگرام میں شرکت کی ۔ ان سے صحافیوں نے کانگریس کی موجودہ حالت ، چھتیس گڑھ کا وزیر اعلی بننے کی ان کی اپنی خواہشات، دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ جانے کے امکانات سمیت سبھی معاملات پر سوالات کئے گئے ۔ ٹی ایس سنگھ دیو نے صحافیوں کے ہر سوال کا بڑی بے باکی سے جواب دیا ۔
ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ کانگریس میں ہوں اور مستقبل میں بھی کانگریس میں ہی رہوں گا ، کانگریس میں ماحول مثبت ہے ، بی جے پی کے ساتھ کئی معاملات پر میرا عدم اتفاق ہے ، ایسے میں بی جے پی میں جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی والے مجھے کبھی وزیر اعلی نہیں بنائیں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایک ادھوری خواہش کے بارے میں بھی بتایا ۔ حالانکہ اس خواہش کے بارے میں کچھ کھل کر کہنے کی بجائے اشاروں میں ہی اپنی بات کہی ۔ ٹی ایس سنگھ دیو سے پوچھا گیا کہ کیا عام آدمی پارٹی نے ان سے رابطہ کیا تھا ؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ : کھل کر بتاتا ہو ، ہاں ۔۔۔۔ عام آدمی پارٹی والوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا ، لیک اروند کیجریوال سے میری ملاقات کبھی نہیں ہوئی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں عام آڈمی پارٹی سیاسی کھیل کرنے کی کوشش کررہی ہے ، لیکن ریاست میں فی الحال تیسرے متبادل کی گنجائش نہیں ہے ۔
وزیر اعلی بننے کی بات پر چھتیس گڑھ کے وزیر صحت نے کہا کہ جو بننا تھا ، وہ بن گیا ہوں ، ابھی کچھ بننا باقی ہے ، ایک چاہت ابھی بچی ہوئی ہے ، امید ہے کہ پوری ہوگی ۔ باتیں ہوئی ہیں ، سب کچھ مثبت ہے ، جلد ڈیلیوری ہوجائے گا ، وقت آگیا ہے ، اس خواہش کو انجام تک لے جانے کا ۔ ان کی اس بات سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس پارٹی بھوپیش بگھیل کو آرام دے کر ، کچھ وقت کیلئے سنگھ دیو کو بھی وزیر اعلی کی کرسی سونپ سکتی ہے ۔
بتادیں کہ سال 2018 کے انتخابات کے وقت ہی ایسی باتیں میڈیا میں آئی تھیں کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی سرکار بننے پر ڈھائی ڈھائی سال کے وزیر اعلی کا فارمولہ لاگو ہوگا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔