فخر ہے! ترکی میں این ڈی آر ایف نے بچائی 6 سال کی بچی کی جان، وزیر داخلہ امت شاہ نے شیئر کیا ویڈیو

فخر ہے! ترکی میں این ڈی آر ایف نے بچائی 6 سال کی بچی کی جان، وزیر داخلہ امت شاہ نے شیئر کیا ویڈیو (ANI)

فخر ہے! ترکی میں این ڈی آر ایف نے بچائی 6 سال کی بچی کی جان، وزیر داخلہ امت شاہ نے شیئر کیا ویڈیو (ANI)

Turkey Earthquake : ترکی میں بھیانک زلزلہ نے ہزاروں زندگیاں چھین لی ہیں ۔ یہاں ریسکیو آپریشن پورے زور و شور سے جاری ہے ۔ ملبے میں دبے لوگوں کو تلاش کرنے کی لگاتار کوشش کی جارہی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ترکی میں بھیانک زلزلہ نے ہزاروں زندگیاں چھین لی ہیں ۔ یہاں ریسکیو آپریشن پورے زور و شور سے جاری ہے ۔ ملبے میں دبے لوگوں کو تلاش کرنے کی لگاتار کوشش کی جارہی ہے ۔ اس درمیان ترکی سے ایک ایسی خبر آئی ہے، جس کو سن کر ہندوستانی کو فخر ہوگا ۔ دراصل ہندوستان کی این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ملبے سے ایک چھ سال کی بچی کو ریسکیو کیا ہے ۔ ٹیم IND-11 نے gaziantep شہر کے بیرین میں بچی کی جان بچائی ہے ۔ اس کو لے کر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کیا اور ریسکیو کا ویڈیو بھی شیئر کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: پراوڈ آف اوور این ڈی آر ایف ۔ وہیں مقامی رپورٹس کے مطابق ابھی تک نورداغ میں تقریبا 1100 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ تقریبا 2000 لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں ۔


    بتادیں کہ ترکی اور شام میں آئے بھیانک زلزلہ میں ہزاروں افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں ۔ کئی لوگ ابھی بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں ۔ بحران کی اس گھڑی میں ہندوستانی حکومت نے ترکی کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ ہندوستان کی طرف سے آپریشن دوست کے تحت ریسکیو ٹیم کو بھیجا گیا ہے ۔ ہندوستان کی طرف سے ترکی کو طبی امداد بھی مہیا کرائی جارہی ہے ۔

    وہیں ہندوستانی فوج نے زلزلہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کیلئے آرمی کا فیلڈ اسپتال بھی ترکی کے ہیتے شہر میں قائم کیا ہے ۔ یہاں زلزلہ میں زخمی لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ وہیں خارجی امور کے وزیر مملکت نے بھی کہا ہے کہ ہندوستان ترکی کے لوگوں کی ہرممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: زلزلہ آنےکے گھنٹے میں ہی پی ایم مودی نےکرلیاتھامدد کامنصوبہ، پھر ایسے شروع ہوا آپریشن دوست


    یہ بھی پڑھئے: ترکی میں زلزلہ کے بعد سے ایک ہندوستانی لاپتہ، 10 دیگر دور دراز کے علاقوں میں پھنسے



    بتادیں کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا تھا کہ فی الحال ترکی میں تقریبا 300 ہندوستانی ہیں ۔ بنگلورو کا ایک کاروباری پچھلے دو دنوں سے لاپتہ ہے ۔ وزارت نے ساتھ ہی کہا کہ 850 لوگ استنبول کے آس پاس ہیں ۔ 250 انقرہ میں ہیں اور دیگر لوگ پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ 10 ہندوستانی شہری ترکی کے دور دراز کے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن محفوظ ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: