اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترکی میں زلزلہ کے بعد سے ایک ہندوستانی لاپتہ، 10 دیگر دور دراز کے علاقوں میں پھنسے، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

    ترکی میں زلزلہ کے بعد سے ایک ہندوستانی لاپتہ، 10 دیگر دور دراز کے علاقوں میں پھنسے، وزارت خارجہ نے دی جانکاری (Image: Reuters)

    ترکی میں زلزلہ کے بعد سے ایک ہندوستانی لاپتہ، 10 دیگر دور دراز کے علاقوں میں پھنسے، وزارت خارجہ نے دی جانکاری (Image: Reuters)

    Turkey Earthquake : تباہ کن زلزلے نے ترکی اور شام میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ پیر کی علی الصبح آئے شدید زلزلے کے باعث دونوں ممالک میں 11200 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ان میں سے صرف ترکی میں 8500 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 49000 سے زائد زخمی ہوئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : تباہ کن زلزلے نے ترکی اور شام میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ پیر کی علی الصبح آئے شدید زلزلے کے باعث دونوں ممالک میں 11200 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ان میں سے صرف ترکی میں 8500 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 49000 سے زائد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ ترکی میں اس وقت تقریباً 3000 ہندوستانی ہیں اور بنگلورو کا ایک تاجر گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ 850 افراد استنبول کے آس پاس ہیں، 250 انقرہ میں ہیں اور باقی ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ایم ای اے نے بتایا کہ 10 ہندوستانی شہری ترکی کے دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن وہ محفوظ ہیں ۔

      وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی میں اس وقت تقریباً 3000 ہندوستانی ہیں۔ استنبول کے آس پاس 850 ہندوستانی اور انقرہ میں 250 ہیں، جبکہ دیگر مختلف جگہوں پر رہ رہے ہیں۔ ان میں سے 75 افراد نے سفارت خانے سے معلومات مانگی ہیں۔ 10 ہندوستانی دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن محفوظ ہیں۔ ایک ہندوستانی تاجر گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے ۔

      وزارت خارجہ نے کہا کہ لاپتہ ہندوستانی بنگلورو کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا اور ترکی کے تجارتی دورے پر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

      وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اطلاع ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ترکی اور شام ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نبردآزما ہیں، جس میں دونوں ممالک میں اب تک 11 ہزار 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کیلئے صرف ایک ہی لفظ 'دوست'.... زلزلہ سے متاثرہ ترکی نے کچھ یوں ادا کیا شکریہ


      یہ بھی پڑھئے: ترکی میں زلزلے سے جذباتی ہوئے پی ایم مودی، یادآیا کچھ کا زلزلہ، بولے ہم نے بھی دیکھا ایسا۔



      دوسری جانب متاثرہ علاقوں امدادی کارکنان ملبے میں پھنسے لوگوں تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے اس آفت کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں اور امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا تھا، جو اب ترکی اور شام پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: