اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Turkey Earthquake News: ہندوستان کیلئے صرف ایک ہی لفظ 'دوست'.... زلزلہ سے متاثرہ ترکی نے کچھ یوں ادا کیا شکریہ

    Turkey Earthquake News: ہندوستان کیلئے صرف ایک ہی لفظ 'دوست'.... زلزلہ سے متاثرہ ترکی نے کچھ یوں ادا کیا شکریہ ۔ تصویر: AFP

    Turkey Earthquake News: ہندوستان کیلئے صرف ایک ہی لفظ 'دوست'.... زلزلہ سے متاثرہ ترکی نے کچھ یوں ادا کیا شکریہ ۔ تصویر: AFP

    Turkey Earthquake News: ترکی اور شام میں پیر کی صبح آئے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے دونوں ممالک میں بھیانک تباہی مچائی ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 5100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 21000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ترکی اور شام میں پیر کی صبح آئے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے دونوں ممالک میں بھیانک تباہی مچائی ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 5100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 21000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے ہندوستان نے دو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان اور طبی ٹیم بھیجی ہے۔

      ہندوستان نے ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کیلئے مختلف آلات بھی بھیجے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے بھیجے گئے تلاش اور بچاؤ عملہ کا ایک گروپ ، خاص طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ ، ڈرل مشینوں، امدادی سامان اور ادویات کے ساتھ ترکی کے شہر عدن میں اترا۔ ترکی نے ہندوستان کی طرف سے فوری طور پر بھیجی گئی اس مدد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

      ہندوستان میں ترکی کے سفیر نے نیوز 18 ہندی کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہندوستان نے زلزلہ کے چند گھنٹوں کے اندر اس بحران میں مدد کے لئے فوری اقدامات کئے اور امدادی ٹیمیں ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اب ہم ترکی میں ہندوستانی ٹیم کو دیکھ سکتے ہیں، جو وہاں بچاؤ آپریشن میں مدد کر رہی ہیں ۔

      ترکی کے سفیر نے ہندوستان کو دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کیلئے میرے پاس ایک ہی لفظ ہے دوست ۔۔۔ دوست ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور یہاں ہندوستان نے ترکی کی مدد کی ۔ اگر آپ کسی کو دوست مانتے ہیں تو ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے ۔ ہم دوست ہیں، اس لئے ہم ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں ۔

      انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہندوستان کی مدد بہت ہی اہم ہے، کیونکہ زلزلہ کے بعد کا شروعاتی وقت تلاش کے کاموں کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے اور اس معاملہ میں ہندوستان کا ردعمل کافی تیز تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: جھٹکے پر جھٹکا دے کر ترکی کو تھمنے نہیں دے رہا زلزلہ، اب تک 100 سے زیادہ آفٹر شاکس


      یہ بھی پڑھئے: ’جان ومال کی تباہی کاایسا منظرابھی تک کسی نےنہیں دیکھاہوگا، زلزلہ برسوں کی جنگ سےبھی بدتر‘


      ترکی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پہلے 7.7 اور پھر 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے بعد سے اب تک 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تباہی میں 21 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور علاقے کے تین ہوائی اڈوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

      اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنا آسان نہیں ہے۔ 14 ہزار سے زائد افسران اور 5 ہزار سے زائد فوجی اہلکار راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: