اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیسے زلزلہ آنے کے بعد 1گھنٹے میں ہی پی ایم مودی نے بنا لیا تھا مدد کا منصوبہ، پھر ایسے شروعا ہوا آپریشن دوست

    Youtube Video

    Earthquake in Turkey and Syria: وزیر اعظم نریندر مودی PM Narendra Modi کی ہدایت کے فوراً بعد، 'آپریشن دوست' کی تیاریوں پر بحث پیر یعنی 6 فروری کو صبح 7:30 سے ​​صبح 8 بجے کے درمیان شروع ہوگئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Turkey Syria Earthquake: ترکی اور شام میں زلزلہ پیر کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6.58 پر آیا لیکن ہندوستان نے 'آپریشن دوست' مہم پر صرف ایک گھنٹے میں کام شروع کردیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کے فوراً بعد، 'آپریشن دوست' کی تیاریوں پر بحث پیر یعنی 6 فروری کو صبح 7:30 سے ​​صبح 8 بجے کے درمیان شروع ہوگئی تھی۔

      وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صبح 10 بجے ساؤتھ بلاک یعنی وزارت خارجہ میں میٹنگ کی۔ اس کے بعد 12:30 بجے پرنسپل سکریٹری پی کے۔ مشرا نے مختلف وزارتوں کی میٹنگ کی۔ کابینہ سکریٹری، ہوم سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری، سول ایوی ایشن سکریٹری، این ڈی آر ایف کے ڈائرکٹر جنرل، این ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ آئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹر کے افسران بھی میٹنگ میں شامل تھے۔

      کیا ہے آپریشن دوست، کیسےپاکستان کےساتھی کیلئے مسیحیٰ بنی ہندوستانی فوج، ترکی نے پاک کو لتاڑا

       

      ترکی میں زلزلہ متاثرین کو ملبے سے ڈھونڈ نکالیں گےہنی۔ریمبو، انٹرنیشنل مشن پرگئے 2تلاشی کتے

      مہربانی کرکے بچالو، میں آپ کا غلام بن جاؤں گا، شام کے بچے کا ویڈیو دیکھ کر کانپ جائےگی روح

      دوپہر 12:30 بجے شروع ہونے والا اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ملاقات اس وقت شروع ہوئی جب ہندوستان کو ترکی سے مدد کی کوئی سرکاری درخواست بھی موصول نہیں ہوئی تھی۔ لیکن میٹنگ کے درمیان میں، دوپہر ایک بجے کے قریب، ترکی سے مدد کی درخواست بھی ہندوستان کے پاس آئی۔ وزیر اعظم مودی نے تقریباً 11:30 بجے ہی ترکی میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے ہندوستان کی یکجہتی اور ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

      دردناک! زلزلے میں گئی کنبے کے 25لوگوں کی جان، لاشوں سے لپٹ کر زار و قطار روتا رہا شخص

      ترکی کو مدد بھیجنے کے لیے آپریشنل میٹنگ وزارت دفاع، این ڈی آر ایف اور این ڈی ایم اے کے درمیان سہ پہر 3 بجے ساؤتھ بلاک میں ہوئی جو 3.30 بجے تک جاری رہی۔ میٹنگ ختم ہونے کے 12 گھنٹے کے اندر ہی ہندوستانی فضائیہ کا پہلا سی 17 گلوب ماسٹر طیارہ ترکی کے لیے روانہ ہو گیا تھا اور اب تک کل 5 سی 17 گلوب ماسٹر ترکی جا چکے ہیں اور ایک خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر شام کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: