உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اورنگ آباد: رمضان المبارک میں ترکش ڈشوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ

    اورنگ آباد کے شہریان کو ترکی کے ذائقوں سے متعارف کروانے کا بیڑہ پیشے سے پروفیسرڈاکٹراقبال مجازنے اٹھایا

    اورنگ آباد کے شہریان کو ترکی کے ذائقوں سے متعارف کروانے کا بیڑہ پیشے سے پروفیسرڈاکٹراقبال مجازنے اٹھایا

    اورنگ آباد کے شہریان کو ترکی کے ذائقوں سے متعارف کروانے کا بیڑہ پیشے سے پروفیسرڈاکٹراقبال مجازنے اٹھایا

    • Share this:
      ذائقے کے معاملے میں اورنگ آباد بھی اب بڑے شہروں کی برابری کرتا نظر آرہا ہے ،انڈین ذائقے کے لیے تو اورنگ آباد مشہور ہے ہی اس کے علاوہ یہاں اب عربین اور ترکش ڈش بھی دستیاب ہیں۔ سمندر پار کے ذائقے سے اپنے شہر کے لوگوں کو لطف اندوز کروانے کی سوچ یہ کسی عام آدمی کی تو نہیں ہوسکتی ،جی ہاں بالکل صحیح سمجھےآپ اورنگ آباد کے شہریان کو ترکی کے ذائقوں سے متعارف کروانے کا بیڑہ پیشے سے پروفیسرڈاکٹراقبال مجازنے اٹھایاہے۔

      دراصل ڈاکٹر اقبال مجاز پچھلے پانچ برسوں سے ترکی کے کھانوں پر تحقیق کررہے ہیں اس سلسلے میں ان کا ترکی دورہ بھی ہوا اور جب گھر کے لوگوں کا ساتھ ملا تو اورنگ آباد شہر میں شروع ہوا ڈرکش کیوزین ، رمضان المبارک میں شروع کیے گئے اس نئے ذائقے کو کافی پسند کیا جارہاہے ۔ ڈاکٹراقبال مجاز حالانکہ پیشے سے پروفیسر ہیں لیکن انہوں نےاب اس کاروبار کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے وہ مستقبل میں اس کاروبار کو ایک انڈسٹری کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن کیا یہ ممکن ہوگا یہ تو اورنگ آباد کے باذوق حضرات ہی بتا سکتے ہیں ، لیکن ایک بات طئے ہے اور وہ یہ ہیکہ اگر آپ کو ترکی کا ذائقہ چکھنا ہوتو آپ کو ترکی جانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو اورنگ آباد میں ہی ملے گا ترکی کا ذائقہ۔

      اورنگ آباد سے اظہر الدین کی یہ رپورٹ
      First published: