ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک کی 20 ریاستوں کے لئے آئندہ 48 گھنٹے مشکل ، بھاری بارش اور طوفان کا انتباہ

موسم محکمہ نے آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کی 20 ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کی انتباہ دی ہے۔

  • Share this:
ملک کی 20 ریاستوں کے لئے آئندہ 48 گھنٹے مشکل ، بھاری بارش اور طوفان کا انتباہ
موسم محکمہ نے آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کی 20 ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کی انتباہ دی ہے۔

موسم محکمہ نے آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کی 20 ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کی انتباہ دی ہے۔ محکمہ کے مطابق ،اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش میں آندھی طوفان کے ساتھ اولے بھی گر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں آسم ، میگھالیہ ، تریپورہ، کیرالہ ، مغربی بنگال ، سکم ، پنجاب اور جموں وکشمیر میں بھاری بارش کے امکان ہیں ۔ وضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی اور مشرقی ہندوستان میں خراب موسم سے 124 لوگوں کی جان چلی گئی تھی ۔ وہیں 7 اور 8 مئی کی انتباہ کے مدہ نظر ہریانہ حکومت نے ریاست میں تما م نجی اور سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ریاست کےوزیر تعلیم رام بلاس شرما نے بتایا کہ موسم محکمہ کی انتباہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔


ہریانہ کا محکمہ ریونیو اور ڈزاسٹر مینجمنٹ نے ایڈوزری جاری کر کے آندھی طوفان کے حالات میں تحفظ کے طریقہ بتائے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے ، اور بچو بزرگوں کا خیال رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو آگاہ ہرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔




First published: May 07, 2018 11:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading