உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Supertech Twin Tower: نوئیڈا میں 3700 کلو بارود سے 800 کروڑ کا دھماکہ... آج تاریخ بن جائیں گے ’ٹوئن ٹاور‘

     3700 کلو بارود سے 800 کروڑ کا دھماکہ... آج تاریخ بن جائیں گے ’ٹوئن ٹاور‘

    3700 کلو بارود سے 800 کروڑ کا دھماکہ... آج تاریخ بن جائیں گے ’ٹوئن ٹاور‘

    Twin Tower Blast: نوئیڈا میں آج دوپہر 2.30 بجے ایک بڑی انہدامی کارروائی ہوگی۔ جب سیکٹر 93 اے میں واقع ضوابط کے خلاف بنے ٹوئن ٹاور منہدم ہوجائے گا۔ عمارت کو دھماکے کے ذریعہ اڑانے کی پوری تیاری کی جاچکی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida, India
    • Share this:
      گوتم بدھ نگر: نوئیڈا میں آج دوپہر 2.30 بجے ایک بڑی انہدامی کارروائی ہوگی۔ جب سیکٹر 93 اے میں واقع ضوابط کے خلاف بنے ٹوئن ٹاور منہدم ہوجائے گا۔ عمارت کو دھماکے کے ذریعہ اڑانے کی پوری تیاری کی جاچکی ہے۔ اس عمارت سے متعلق حقائق اور دیگر جانکاری بے حد اہم ہے۔ آئیے 10 اہم پوائنٹس کے ذریعہ جانیں ان کے بارے میں…

      فلیٹ کی تعداد: بنیادی طور سے ہر ایک ٹاور میں 40 فلیٹ کی تعداد مقرر کی گئی تھی۔ حالانکہ عدالت کے ذریعہ تعمیری کام روکے جانے کے بعد ایسا ہو نہیں ہوسکا۔ جبکہ کچھ تعمیرات کو پہلے ہی توڑ دیا گیا تھا۔ اب ایپکس ٹاور میں 32 فلیٹ ہیں اور سیین میں یہ تعداد 29 ہے۔ اس منصوبہ میں 900 سے زیادہ فلیٹ ہونے تھے، ان میں سے دو تہائی بُک یا فروخت کر دیئے گئے تھے۔

      ٹاروس کی لمبائی: ایپکس ٹاور کی اونچائی 103 میٹر ہے جبکہ سیئین ٹاور 97 میٹر لمبا ہے۔ ان ٹاور کو اڑانے کے لئے ایڈیفکس انجینئرنگ نے جنوبی افریقہ کے ماہرین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جنہوں نے تین سال پہلے جوہانسبرگ میں ایک بینک بلڈنگ کو دھماکہ کے ذریعہ گرایا تھا۔ اس عمارت کی اونچائی 108 میٹر تھی۔ اس سے پہلے ہندوستان میں دھماکہ کے ذریعہ اڑائی گئی سب سے اونچی عمارت کیرل میں 68 میٹر تھی۔

      دیگر اپارٹمنٹ: ٹوئن ٹاور کے آس پاس 8 میٹر کی دوسری پر کچھ اپارٹمنٹ ہیں۔ اس کے علاوہ 9 سے 12 میٹر کے اندر بھی کئی دیگر عمارتیں ہیں۔ دھماکے کے دوران دھول کے خطرات سے بچنے کے لئے انہیں ایک خصوصی کپڑے سے چھپا دیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Twin Towers:ملک میں پہلی مرتبہ گرائی جائیں گی اتنی اونچی عمارتیں

      3,700 کلو دھماکہ: ٹوئن ٹاور کو دھماکہ کے ذریعہ اڑانے کے لئے کھمبوں میں تقریباً 7,000 چھید کرکے ان میں دھماکہ ڈالا گیا ہے۔ ان سب کو ایک ساتھ لانے کے لئے 20,000 سرکٹ بنائے گئے ہیں۔ جیسے ہی دھماکہ ہوتا ہے تو یہ کھمبوں کو اس طرح سے ٹکراتے ہیں کہ ٹاور سیدھے نیچے گر جاتے ہیں، اسے ’واٹر فال تکنیک‘ کہا جاتا ہے۔

      واضح رہے کہ ٹوئن ٹاور کو دھماکہ کے ذریعہ اڑائے جانے کی خبر گزشتہ کافی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ اسے انجام دینے کے لئے ملک اور بیرون ملک کے ٹیکنیشین نے کافی وقت تک غوروخوض کرکے دھماکے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: