ٹویٹر نے روی شنکر پرساد کا اکاونٹ ایک گھنٹے تک رکھا بند ، امریکی قوانین کا دیا حوالہ
ٹویٹر کے ذریعہ اکاونٹ کا ایکسس بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ آپ کا اکاونٹ بلاک کیا جارہا ہے ، کیونکہ آپ کے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک کنٹینٹ کی پوسٹنگ کو لے کر ہمیں Digital Millennium Copyright Act کے تحت شکایت ملی ہے ۔
ٹویٹر کے ذریعہ اکاونٹ کا ایکسس بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ آپ کا اکاونٹ بلاک کیا جارہا ہے ، کیونکہ آپ کے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک کنٹینٹ کی پوسٹنگ کو لے کر ہمیں Digital Millennium Copyright Act کے تحت شکایت ملی ہے ۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا ٹویٹر اکاونٹ جمعہ کو ایک گھنٹے تک بند کردیا گیا ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے جانکاری دی ہے کہ اکاونٹ کا ایکسس ایک گھنٹے تک بند رکھا گیا اور اس کے کیلئے امریکہ کے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ اے این آئی کے ٹویٹ میں دو اسکرین شاٹ شیئر کئے گئے ہیں ۔ پہلے اسکرین شاٹ میں ٹویٹر نے وہ وجہ بتائی ہے جس کی وجہ سے اکاونٹ کا ایکسس بند کیا گیا ہے جبکہ دوسرے اسکرین شاٹ میں اکاونٹ ایکسس مل جانے کی جانکاری دی گئی ہے ۔
ٹویٹر کے ذریعہ اکاونٹ کا ایکسس بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ آپ کا اکاونٹ بلاک کیا جارہا ہے ، کیونکہ آپ کے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک کنٹینٹ کی پوسٹنگ کو لے کر ہمیں ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت شکایت ملی ہے ۔
Twitter denied access to my account for almost an hour on the alleged ground that there was a violation of
Digital Millennium Copyright Act of the USA and subsequently they allowed me to access the account: IT Minister Ravi Shankar Prasad pic.twitter.com/ixiHYvVO59
ٹویٹر نے کہا کہ ہم کاپی رائٹ قوانین کو بنائے رکھنے کیلئے پابند عہد ہیں اور ان قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے کا اکاونٹ معطل کیا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ کو اپنا اکاونٹ انلاک کروانا ہے تو ٹویٹر کے کاپی رائٹ قوانین کا جائزہ لینا ہوگا ۔
اس کے بعد اکاونٹ دوبارہ کھولتے ہوئے ٹویٹر نے کہا کہ آپ کا اکاونٹ اب استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ برائے کرم دھیان رکھیں اگر مستقبل میں بھی ڈی ایم سی اے نوٹس آتے ہیں تو آپ کا اکاونٹ معطل کیا جاسکتا ہے ۔
بتادیں کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کیلئے نئے قوانین لائے جانے کے بعد سے سرکار اور ٹویٹر کے درمیان اختلافات جاری ہیں ۔ سرکار کے ذریعہ واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی کو ہندوستانی قوانین ماننے ہی پڑیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔