ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ ڈاون ہوا ٹویٹر، ہندوستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو ہوئی پریشانی
ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ ڈاون ہوا ٹویٹر، ہندوستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو ہوئی پریشانی ۔ علامتی تصویر ۔ hindi.moneycontrol.com
Twitter Down: پیر یعنی چھ فروری کو مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی سروسز دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر ٹھپ ہوگئیں، جس کی وجہ سے ٹویٹر یوزرس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
نئی دہلی : پیر یعنی چھ فروری کو مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی سروسز دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر ٹھپ ہوگئیں، جس کی وجہ سے ٹویٹر یوزرس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آوٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق پیر کو ہزاروں کی تعداد میں ٹویٹر یوزرس کو اس آوٹیج کا سامنا کرنا پڑا ۔
آوٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق پیر کی رات دس بجے کے آس پاس یوزرس کو ٹویٹر کا استعمال کرنے میں سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ویب سائٹ نے اپنے پیج پر اس سے وابستہ ایک گراف بھی شیئر کیا ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پیر کی رات تقریبا دس بجے سب سے زیادہ ٹویٹر یوزرس کو آوٹیج کا سامنا کرنا پڑا ۔ بتادیں کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ٹویٹر آوٹیج کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ بتادیں کہ ایک ہفتہ کے اندر ہی دوسری مرتبہ ٹویٹر کے ڈاون ہونے کی خبر آئی ہے ۔ اس مہینے کی پہلی تاریخ یعنی یکم مارچ 2023 کو بھی دنیا بھر میں ٹویٹر کی خدمات ٹھپ ہوگئی تھیں ، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں ٹویٹر صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس سے پہلے فروری میں اور گزشتہ سال نومبر 2022 میں بھی دنیا بھرمیں ٹویٹر کے ڈاون ہونے کی خبریں آئی تھیں ۔
ٹویٹر کے ڈاون ہونے کی شکایت دنیا بھر کے لوگوں نے الگ الگ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کی ہیں ۔ آوٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق پیر کو پانچ ہزار سے بھی زیادہ یوزرس نے ان کی ویب سائٹ پر ٹویٹر کے ڈاون ہونے کی شکایت کی ۔
بتادیں کہ ٹویٹر کی سروس ڈاون ہونے کی وجہ سے یوزرس نہ تو کوئی ٹویٹ کررپاہے ہیں اور نہی ہی اس پلیٹ فارم کا صحیح سے استعمال کر پارہے ہیں ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے جب یکم مارچ کو ٹویٹر ڈاون ہوا تھا تو اس وقت بھی صارفین نے اس کی شکایت کی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔