پاکستان کے صدرعارف علوی کوکشمیرپرٹوئٹ کرنا پڑا مہنگا، ٹوئٹرنے بھیجا نوٹس

Aug 26, 2019 05:10 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 05:18 PM IST
پاکستان کے صدرعارف علوی کوکشمیرپرٹوئٹ کرنا پڑا مہنگا، ٹوئٹرنے بھیجا نوٹس

پاکستان کے صدرعارف علوی۔ تصویر: فائل فوٹو۔

جموں وکشمیرمیں ہندوستانی حکومت کی طرف سےآرٹیکل 370 ہٹائےجانے سےبوکھلائے پاکستان کی طرف سے سوشل میڈیا کےذریعہ وادی کا ماحول خراب کرنےکی کوشش مسلسل جاری ہے۔ پاکستان کےصدرعارف علوی بھی کشمیرکولےکرجھوٹی خبریں شیئرکرتے ہوئے پائےگئے۔ ٹوئٹرنےصدرعارف علوی کواس سے متعلق نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا ہے۔

پاکستان کےصدرکونوٹس دیئےجانےکے بعد وہاں مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کی حقوق انسانی کی وزیرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایسا ظاہرہے کہ ٹوئٹربھی ہندوستان کی مودی حکومت کا ترجمان بن گیا ہے۔ ٹوئٹرنے ہمارے صدرکونوٹس بھیجا ہے، یہ بے حد متنازعہ ہے۔

Loading...

پاکستان کے صدرعارف علوی نے کشمیرکے تازہ حالات پرایک ویڈیو غیرملکی ویڈیو کو ٹوئٹ کیا تھا۔ اس ویڈیومیں جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کی حالت کو دکھایا گیا تھا۔ وزیرمواصلات مراد سعید نے اتوارکو کہا کہ انہیں مائیکروبلاگنگ سائٹ سے نوٹس ملا ہےکہ ان کے ٹوئٹ نے ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

123-3

گزشتہ کچھ دنوں میں کروڑوں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شکایت درج کرائی ہےکہ ان کےکھاتوں کوتب بند کردیا گیا جب وہ کشمیریوں کےحق میں بات کررہے تھے یا ہندوستانی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کواجاگرکرنےکی بات کررہےتھے۔ ٹوئٹرنےمبینہ طورپر کشمیرکےحالات پرتبصرہ کرنے والے 200 پاکستانی اکاونٹ کومعطل کردیا ہے۔

Loading...