پاکستان سے ہندووں کا گروپ پہنچا جودھپور، ہندوستان میں بسنے کی ظاہر کی خواہش، کہا-ان کے ساتھ ہورہا ہے بھید بھاؤ
پاکستان سے ہندووں کا گروپ پہنچا جودھپور، ہندوستان میں بسنے کی ظاہر کی خواہش، کہا-ان کے ساتھ ہورہا ہے بھید بھاؤ (فائل فوٹو)
اے ایس پی (سی آئی ڈی) رامیشور لال میگھوال نے کہا،اس معاملے میں جو بھی مناسب ہوگا ہم کریںگے۔ اگر وہ واپس نہیں جانا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں رہنے کی رسمی باتیں پوری کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
پاکستان کے صوبہ سندھ سے مظلوم ہندووں کے دو گروپ اس ہفتہ جودھپور پہنچے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حوکمت پر ملک میں اچانک آئے سیلاب کے بعد جاری راحت اور بچاو کے کاموں میں ان کے ساتھ بھید بھاو کرنے اور ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہندوستان میں ہی بسنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پاکستان میں سندھ کے ٹانڈو اللہ یار ضلع سے ہندوستان آئے بھیل کمیونٹی کے ان افراد نے کہا کہ وہ واپس پاکستان نہیں جانا چاہتے ہیں۔
اٹاری-واگھہ چیک پوسٹ سے ہندوستان میں ہوئے داخل اپنی بیوی اور آٹھ بچوں کے ساتھ ہندوستان آئے چتور رام بھیل نے بتایا کہ دونوں گروپ میں ان کی کمیونٹی کے قریب 100 لوگ پاکستان سے ہندوستان آئے ہیں۔ بتادیں کہ دونوں گروپ اٹاری-واگھہ چیک پوسٹ کے ذریعے ہندوستان آئے ہیں۔ پہلا گروپ 12 اکتوبر کو ہندوستان آیا تھا، جب کہ دوسرا گروپ 14 اکتوبر کو آیا ہے۔ بھیل نے کہا کہ وہ پہلے ہریدوار پہنچے پھر وہاں سے وہ جودھپور گئے۔
ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں جمعہ رات جودھپور پہنچے گروپ کے ایک دیگر رکن ویشنو نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بہت ہی بھید بھاو کا سامنا کیا ہے، جو ملک میں اچانک آئے سیلاب کیے وقت ناقابل برداشت ہوگیا تھا۔ پاکستان میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہوگیا تھا اور ہمارے پاس پاکستان کو چھوڑنے کے علاوہ دوسرا اور کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔
دستاویزوں کی ہوگی جانچ معلوم ہو کہ پولیس عہدیداروں نے پناہ گزین کے دستاویزوں کی جانچ کرنے کے لئے ٹیمیں بھیجی ہیں۔ اے ایس پی (سی آئی ڈی) رامیشور لال میگھوال نے کہا،اس معاملے میں جو بھی مناسب ہوگا ہم کریںگے۔ اگر وہ واپس نہیں جانا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں رہنے کی رسمی باتیں پوری کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔