دہلی ایئرپورٹ پربسوں نے لگائی ریس، کئی مسافرزخمی

بتایا جارہا ہے کہ مسافروں سے بھری دوایئرلائنس کی بسیں آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹکراگئیں۔ معاملے میں کئی مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملنے پرایئرپورٹ پولیس موقع پر پہنچی۔

Jul 14, 2019 08:44 AM IST | Updated on: Jul 14, 2019 08:56 AM IST
دہلی ایئرپورٹ پربسوں نے لگائی ریس، کئی مسافرزخمی

آئی جی آئی ایئرپورٹ پرایئرلائنس کی دو بسیں ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں۔

دہلی کی سڑکوں پراب تک بسوں کی تیزرفتاراورحادثوں کی خبریں ہم نے ہمیشہ ہی سنی ہیں، لیکن اب اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی کچھ ایسا ہی حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ مسافروں سے بھری دوایئرلائنس کی بسیں آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹکرا گئیں۔ معاملے میں کئی مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملنے پرایئرپورٹ پولیس موقع پرپہنچی۔

پولیس کےمطابق حادثہ ہفتہ کے روزشام 4 بجے ٹرمنل -2 کے پاس ہوا۔ اس دوران ایئرلائنس کی دوبسیں ایئرپورٹ پہنچےطیاروں سے مسافروں کولے کرٹرمنل 2 تک جارہی تھیں اور دونوں بسیں آپس میں ریس لگانی شروع کردیں۔ جب مسافروں نے ایسا کرنے سے منع کیا تو ڈرائیوروں نے گاڑی کومزید رفتاردے دی۔ بعد میں یہ دونوں بسیں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں دومسافروں کی آنکھ پراورایک کے چہرے پرچوٹ لگی ہے، جن کا علاج کیا جارہا ہے۔

Loading...

پولیس کوبھی نہیں دے رہے تھے اطلاع

لوگوں نے بتایا کہ پہلے توپولیس کواطلاع دینے سے بھی بچا جارہا تھا، لیکن بعد میں جب مسافروں نے دباو ڈالا توپولیس کواطلاع دی گئی۔ پولیس اب جانچ کررہی ہے کہ دونوں ہی ڈرائیوروں کے پاس ویلڈ کمرشیل لائسنس تھا کہ نہیں۔ اورکسی نےنشہ تونہیں کررکھا تھا۔ لوگوں نےبتایا کہ دونوں ہی ڈرائیورایئرپورٹ پربس چلانے والے نہیں لگ رہے تھے۔ پولیس کوشک ہے کہ ہیلپریہ بس چلا رہے تھے۔ معاملے کی ابھی جانچ کی جارہی ہے۔

توہوجاتا بڑا حادثہ

بتایا جارہا ہے کہ دونوں ہی ڈرائیوروں نے بس کوطے شدہ روٹ سے الگ بھی دوڑایا تھا۔ بسوں کوان کے طے شدہ روٹ پرچلایا جاتا ہے کیونکہ ایئرسائڈ میں پارکنگ  کےعلاوہ  طیارے بھی کھڑے رہتے ہیں۔ ایسے میں اگرکوئی بھی بس طیارے سے ٹکراجاتی توبڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ فی الحال دونوں ڈرائیوروں پرکیا کارروائی کی گئی ہے، اس کی اطلاع نہیں ہے۔

Loading...