ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو میں 14 جولائی سے لاک ڈاؤن، کیا کھلے گا اورکیا رہےگا بند؟ یہاں دیکھیں تفصیل

کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 14 جولائی بروز منگل رات 8 بجے سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن شروع ہونےجارہا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریاستی حکومت نےگائڈ لائنس جاری کردی ہیں۔ کونسی خدمات بحال رہیں گی، بازاروں میں میڈیکل، پانی، بجلی، پولیس، فائر بریگیڈ تمام ضروری خدمات مکمل طور پر بحال رہیں گی۔

  • Share this:
بنگلورو میں 14 جولائی سے لاک ڈاؤن، کیا کھلے گا اورکیا رہےگا بند؟ یہاں دیکھیں تفصیل
بنگلورو میں 14 جولائی رات 8 بجے سے لاک ڈاؤن، کیا کھلا اورکیا رہےگا بند؟ یہاں دیکھیں تفصیل

بنگلورو: کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 14 جولائی بروز منگل رات 8 بجے سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن شروع ہونےجارہا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریاستی حکومت نےگائڈ لائنس جاری کردی ہیں۔ کونسی خدمات بحال رہیں گی، بازاروں میں میڈیکل، پانی، بجلی، پولیس، فائر بریگیڈ تمام ضروری خدمات مکمل طور پر بحال رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران اناج، فروٹ، ترکاری، دودھ، گوشت، مچھلی کی دکانیں صبح 5 تا دوپہر 12 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔ پیٹرول پمپ، بینک، انشورنس، اے ٹی ایم کھلے رہیں گے۔ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں صرف پارسل سرویس رہے گی۔ زرعی سرگرمیوں، تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ تمام طرح کی مال گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔ طے شدہ ٹرین، فلائٹ سروس جاری رہے گی۔ تاہم کسی نئی ٹرین اور فلائٹ کیلئے اجازت نہیں ہوگی۔ مہانگر پالیکے کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ ودھان سودھا، وکاس سودھا میں 50 فیصد ملازمین خدمات انجام دیں گے، کووڈ -19 کے آپریشن سے جڑے تمام محکموں کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ طے شدہ امتحانات جاری رہیں گے۔ طلباء ہال ٹکٹ بتا کر آٹو، ٹیکسی کے ذریعہ ایگزام سینٹر تک پہنچ سکتے ہیں۔


 *لاک ڈاؤن میں مکمل طور پر بند رہنے والی خدمات اور سرگرمیاں*


میٹرو ٹرین سروس کے ایس آر ٹی سی، بی ایم ٹی سی بس سرویس بند رہے گی۔ آٹو، ٹیکسی، کار سرویس بند رہےگی، صرف ہنگامی حالات میں اجازت ہوگی۔ سنیما گھر، شاپنگ مالس، ورزش سینٹر، کھیل کے میدان، اسٹیڈیم، آڈیٹوریم، سویمنگ پل، پارک، بار، شراب خانے سب مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سیاسی، سماجی، تفریحی سرگرمیوں، کھیل کود کے مقابلوں کیلئے اجازت نہیں ہوگی۔ اسکول، کالج، ٹیوشن بند رہیں گے۔تمام عبادت گاہیں عوام کیلئے بند رہیں گی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی رہے گی۔




کنٹینمنٹ زون کیلئے پہلے سے جاری تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔ بنگلورو میں دن بدن بڑھ رہی کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا جارہا تھا۔ لہذا ریاستی حکومت نے بنگلورو شہر اور اس کے دیہی علاقوں میں ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 14 جولائی رات 8 بجے سے شروع ہوکر 22 جولائی صبح 5 بجے تک جاری رہےگا۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر بنگلورو میں مقیم دیگر شہروں اور دیہاتوں کے کئی لوگ آج صبح سویرے سے بسوں، نجی گاڑیوں کے ذریعہ اپنے اپنے گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر بنگلورو کے تمام بس اسٹینڈ میں مسافروں کی بھیڑ دکھائی دی۔ بنگلورو کے مضافات میں موجود ٹول گیٹس میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 13, 2020 11:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading